تھینٹ ہال گروپ اف سکول سسٹم شالیمار برانچ باغبان پورہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے انعقاد
سکول ہذاہ کے بچوں نے بہترین پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی
سالانہ تقریبات کے انعقاد کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا والدین سے مشاورت اور بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہو تا ہے تاکہ بچوں کے اندر آگے بڑھنے اور دل لگا کر پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو، حنیف انجم سی ای او تھینٹ ہال گروپ آف سکول سسٹم
لاہور،تھینٹ ہال سکول سسٹم شالیمار برانچ باغبان پورہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد مقامی شادی ہال میں کیا گیا جس میں سکول ہذاہ کے بچوں سمیت، والدین کے ساتھ عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے سی ای او حنیف انجم ، سر سلطان خان اور ہیڈ ٹیچرز نے انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر جہاں انعامات حاصل کرنے والے بچوں کے چہرئے خوشی سے تلملا رہے تھے وہیں والدین بھی اپنے بچوں کی کامیابی پر مسرور نظر آرہے تھے۔ اس موقع پر سی ای او تھینٹ ہال سکول سسٹم حنیف انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بچوں کے لئے عید کا دن ہے کیونکہ انہیں جو خوشی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ان کے اندر ٹانک کا کردار اد کرتی ہے ہمیں اپنے بچوں کو نہ صرف حوصلہ دینا ہے بلکہ انہیں توجہ اور اعتماد بھی دینا ہے تاکہ یہ بچے زندگی کے کسی میدان میں کسی سے پیچھے نہ رہ جائیں انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو اپنا بچہ سمجھتے ہوئے انہیں صرف تعلیم ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے بچوں کو اخلاقی اور موٹیوشنل تربیت کے حوالے سے پاکستان کے نامی گرامی موٹیویشنل کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جو بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحتیوں کو ابھار کر انہیں ایک اچھا انسان اور بہترین شہری بننے میں مدد کرتے ہیں حنیف انجم نے کہا کہ ہماری ساری فیملی فارن کوالفائیڈ ہے اور ہمارے ساتھ تعلیمی مشن میں ہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا اثاثہ بھی ہیں اور مستقبل بھی ان کی حفاظت ،نگداہشت اور بہترین معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاق سے بہرہ مند کرنا بھی ہمارا فرض ہے جس میں ہم کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتتے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوتا ہے تاکہ بچوں کے اندر آگے بڑھنے اور دل لگا کر پڑھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو جبکہ والدین کے لئے یہ دن فیملی فنکشن ہوتا ہے جس میں والدین کی باہمی ملاقاتیں انہیں ایک دوسرئے کے قریب کرتی ہیں یوں ماحول میں خوشگواریت پیدا ہونے کے ساتھ باہمی محبت میں اضافہ ہوتا ہے جس کی ہمیں بحیثت مجموعی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مسز حنیف انجم نے بھی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محنت اور دل لگا کر پڑھنے کی تقلین کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے جس نے اس زینے کو تھام لیا کامیابی اس کا مقدر بنی۔
339