لاہور پریس کلب کے مبران کے بچوں کے لئے لاہور لیڈز یونیورسٹی کے درمیان فیس میں پچاس فیصد ڈسکائونٹ کا معاہدہ
ہم نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے،صدر ارشد انصاری
لاہور ،لاہور پریس کلب اور لاہور لیڈز یونیورسٹی کے درمیان ممبران اور انکے بچوں کوفیس میںپچاس فیصد ڈسکائونٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ارشد انصاری نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کر رکھاہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اس سلسلہ میں نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے فیسوں میںرعائت کے معاہدات کئے جارہے ہیںاور آ ج لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق ممبران اور انکے بچوں کو بی ایس سے لیکر پی ایچ ڈی تک تمام کورسز میںپچاس فیصدرعائیت دی جائے گی۔لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ایم ڈی میاں اسد وٹونے اس موقع پر کہاکہ وہ صحافی برادری کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھرپور تعاون کریں گے ، صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں اور سچ دکھانا بڑی بات ہے ۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ذوالفقار مہتو، سیکرٹری زاہد عابد، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، حسنین چوہدری، لاہور لیڈز یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں جاوید، کامران شجاع، اے ڈی کاشف سمیت دیگرسینئر صحافی بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد نے معزز مہمانان کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
169