لمز یونیورسٹی کے طلباء کا ڈولفن سکواڈ والٹن ہیڈکوارٹرزکا مطالعاتی دورہ
ایس ایس پی کیپٹن (ر)مستنصر فیروز و ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے 50رکنی طلباء کے وفد کو خوش آمدید کہا۔
لا ہور02مارچ۔۔۔۔۔”لمز”یونیورسٹی کے طلباء کا ڈولفن سکواڈ ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ۔ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر)مستنصر فیروز و ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے 50رکنی طلباء کے وفد کا استقبال کیا۔۔ تفصیلات کے مطابق50 رکنی لمز یونیورسٹی طلباء کے وفد نے ڈولفن بلڈنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈولفن شہزاد رفیق اعوان بھی موجود تھے۔لمز یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کی قیادت ڈاکڑ فیصل محسن کر رہے تھے ایس ایس پی آپریشنز نے وفد کو ڈولفن سکواڈو پولیس ریسپانس یونٹ کے بنیادی ڈھانچے ، کام کرنے کے طریقہ کارو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کے حوالہ سے آگاہ کیا ایس ایس پی آپریشنز نے طلبہ و طالبات کے تحقیقاتی مطالعہ کے حوالے سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیے اور ڈولفن سکواڈ و پیرو کی ورکنگ کو آرڈینیشن کے حوالہ سے بھی طلباء کو بریف کیا ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ کی SOPsاور سکواڈ کے متعلق مکمل پریزنٹیشن دی نیزایس پی ڈولفن نے ڈولفن سکواڈ وپیروکی پٹرولنگ و نظم و ضبط ، سپیشل ٹریننگ، تکنیکی بنیادوں پر روشنی ڈالی ڈولفن سکواڈ کی افادیت، کرائم کنٹرول کرنے و کمیونٹی پولیسنگ کے حوالہ سے بھی آگاہی دی گئی وفد کوڈولفن سکواڈ کی مجموعی طور پر کارکردگی کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا گیاوفد نے بالخصوص اہلکاروں کے زیرِ استعمال سٹیٹ آف دی آرٹGadgetsمیں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اورٹریننگ کے مختلف مراحل و معیار کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں ۔۔ وفد کے دورہ کا مقصد ڈولفن سکواڈ کی پٹرولنگ، SOPsاور کرائم کی بیخ کنی کے حوالہ سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔طلباء نے ڈولفن سکواڈ و پیرو کی ورکنگ آرگنائزیشن، پیٹرولنگ، میکینزم و جرائم کی بیخ کنی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ایس پی ڈولفن و ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شہزاد رفیق اعوان نے طلباء کے وفد کو ڈولفن ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ بھی کروایا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭