504

ہفت روزہ” سکول لائف“ کے زیر اہتمام ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ تقریری مقابلے کا انعقاد

ہفت روزہ” سکول لائف“ کے زیر اہتمام ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ تقریری مقابلے کا انعقاد
———————————-
”کلین اینڈ گرین پاکستان“ تقریری مقابلہ میں ستر سے طلباءو طالبات نے حصہ لیا،
تقاریر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے وجوہات اور شہریوں کی زمہ داری کے ساتھ سموگ کے نقصانات پر کھل کر بات کی
—————————-
پہلی پوزیشن سینٹ انتھنی سکول کے سیدحسن گیلانی، یونیق گروپ آف انسٹیی ٹیوشن سے دوسری پوزیشن میرب، تیسری زاہرہ،چوتھی امان اللہ پانچویں حمدہ عقیل اور حوصلہ افزئی کی شیلڈ ثمین حسن نے حاصل کی
———————-

لاہور ، رپورٹ محمد رضوان) ہفت روزہ” سکول لائف“ کے زیر اہتمام ”کلین اینڈ گرین پاکستان“ کے عنوان سے لاہور کے سکولوں کے طلباءو طالبات کے مابین ایک تقریری مقابلے کے انعقاد ای لائبریری قدافی سٹیڈیم لاہور میں کرایا گیا جس میں لاہور بھر کے تعلمی اداروں جن میں سینٹ، انتھنی،یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشن، تھینٹ ہال گروپ آف سکول کی، مون لائٹ گروپ آف سکول، الائیڈ سکول کی مختلف برانچوں کے علاوہ ، سوشل سکول سسٹم، العصر گروپ آف سکول، لاہور سکول ، اقرا ایجوکیشن سکول سسٹم کے تقریبا ًستر کے قریب طلبا و طالبات نے اس اہم موضوع پر اپنی جذبات کا اظہار کیا ۔ جبکہ سکولوں کے ٹیچرز اور وادلین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جیوری کے فرائض کڈز فاونڈیشن کے چئیر مین حفیظ ہاشمی ،حنا سید اور ڈاکٹر عطا الودود نے ادا کئے جبکہ نظامت کے فرائض آفتاب جاوید اور سدرا اعظم نے بڑی خوبصورتی سے سر انجام دئے ۔مہمانوں میں ، معروف سیرت سکالر ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ، سابق سی ای ایجوکیشن ، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول گورنر ہاوس لاہور ملک احسان الحق ، حنیف انجم، کاشف ادیب جاودانی، عمران یوسف، ہومیوڈاکٹر غلام یسین، سلیم احمد، ثروت روبینہ،آصف بلال ہیڈ ای لائبریری، محمد رمضان،ڈائریکڑ لائبریری مہناج یونیورسٹی ظہیراحمد، وقار الدین جی ایم لاہور ویسٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی شامل تھے ۔ اس موقع پر مقابلے میں شریک ہونے والے تمام طلبا و طالبات نے اپنی اپنی تقاریر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے وجوہات اور شہریوں کی زمہ داری کے ساتھ سموگ کے نقصانات پر کھل کر بات کی ان بچوں کی باتیں بتاتی ہیں کہ ہمارئے آج کے طلبا و طالبات نہ صرف ملکی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں بلکہ ان کے حل پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ موضوع کی مناسبت سے کی جانے والی تقاریر میں بچوں نے اپنے موضوع کا احاطہ کرتے ہوئے ’کلین اینڈ گرین‘ پاکستان کی اہمیت اور افادیت پر زور دیتے ہوئے شہریوں کو بھی ان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو سر سبز اور شفاف رکھنے میں ہمیں اپنا کردار بھی ادا کرنا ہو گا جبکہ حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اس ضمن میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے درختوں کے بے دریغ قتل پر رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ ماحولیات آلودگی کا سبب بنے والی فیکٹریوں ، گاڑیوں اور اور صفائی کا خاص خیال رکھے تاکہ ہماری و¿نے والی نسلیں صاف ستھری فضا میں سانس لے سکیں اس کے لئے درختوں کی آبیاری پر بھی زور دیا گیا ۔
جبکہ تمام معزز مہمانوں نے بھی ”سکول لائف“ کی اس کوشش کو” زندہ مسائل“ کا ادراک قرار دیتے ہوئے احسن عمل قرار دیا ور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ آج کے بچے کتنے زہین اور فطین ہیں جنہیں اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا وہ نہ سرف مسائل اک ادراک رکھتے ہیں بلکہ مسائل پیدا کرنے والوں کے بارئے بھی باخوبی جانتے ہیں۔
وہ تمام ٹیچرز سکول اور انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہیں جنہوں نے ان بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اس اہم مسلے ”کلین اینڈ گرین“ پاکستان پر ان کی رانمائی کی اور وہ سٹیج پر کھڑئے ہو کر بڑئے پر اعتماد میں اظہار بیاں کرنے کے قابل ہوئے میں۔
پروگرام کے اختتام پر پہلی پانچ پوزشین حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافی جبکہ حوصلہ افزائی شیلڈ کے ساتھ مقابلے میں حصہ لینے والے ہر طالبعلم کو تعریفی اسناد دی گئیں اس کے ساتھ ہی معزز مہمانوں کی بھی یاد گاری شیلڈ دی گئیں۔
پہلی پوزیشن سینٹ انتھنی سکول کے سیدحسن گیلانی، یونیق گروپ آف انسٹیی ٹیوشن سے دوسری پوزیشن میرب، تیسری زاہرہ،چوتھی امان اللہ پانچویں حمدہ عقیل اور حوصلہ افزئی کی شیلڈ ثمین حسن نے حاصل کی ،جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر غلام یسین کی جانب سے تین بچوں کو بہتر پرفامنس پر نقد انعام بھی دیا گیا۔