735

چھٹیوں کے اعلان کو مرزا کاشف نے مسترد کر تے ہوے 7 جنوری کو تمام پرائیویٹ سکولز کھلے رکھنے کا علان کردیا

لاہور سمیت صوبہ بھرمیں تمام سکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
چھٹیوں کے اعلان کو مرزا کاشف نے مسترد کر تے ہوے سات جنوری کو ملک بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے

لاہور، موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ایک دن سکول کھلنے کے بعد پھر بند، پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 12 جنوری تک بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھرمیں تمام سکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے چھٹیاں بڑھائی ہیں، تمام سکول 13 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔اس سے قبل لاہورسمیت پنجاب بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری اورنجی سکولز کھل گئے تھے، جو ایک روز کھلنے کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کے نوٹیفیکشن کے بعد پھر بند کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے چھٹیوں میں مذید اضافے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ٍفیڈریشن نے کل بروز منگل 7 جنوری ملک بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز معمول کے مطابق کھلے اور درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے حکومت پنجاب کی جانب سے موسم سرما کی مذید چھٹییوں کے نوٹیفکیشن کو رد کر تے ہوے اعلان کیا ہے کہ کل بروز منگل 7 جنوری ملک بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور کلاسز ہونگی۔کاشف مرزا نے چھٹیوں میں مزید توسیع کی خبروں کی سخت تردید کی ہے، جبکہ ادھر والدین کی کثیر تعداد بھی بچوں کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتی ہے ’سکول لائف‘ سے بات کرتے ہوئے والدین کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ چھٹیوں سے بچوں کی پڑھائی کا بہت حرج ہو رہا ہے اوپر سے بچوں کے امتحان سر پر ہیں وہ تیاری کسیے کریں گے۔ ادھر آل پاکستان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشین اپسا کے مرکزی صدر میاں شبیر نے بھی اپنے ایک بیان میں چھٹیوں میں اضافے کو بچوں کی تعلیم اور ہونے والے امتحانوں کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے میٹرک سمیت تمام امتحانات میں توسیح کا مطالبہ بھی کیا ہے، جکہ کچھ والدین چھٹیوں میں اضافے کو حکومت کا درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہتے پائے گئے ہیں سردی بہت ہے اس لئے چھٹیوں میں اضافہ حکومت کا اچھا اقدام ہے ۔ ادھر نجی تعلیمی اداروں کی دیگر تنظیموں نے بھی حکومتی فیصلے کو ان کے مشاورت کے بغیر کرنے پر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی تعلمی ادروں کی مرکزی تنظیموں کے ساتھ مزاکرات کے سلسلے کو بڑھائے تاکہ مل بیٹھ کر مسایل کا حل نکالا جاسکے ۔