نجی سکولوں کو رجسٹریشن کے لیے 31مئی کی ڈیڈ لائن، سیل کرنے کا اعلان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ سکولوں کو رجسٹریشن کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ متعلقہ سکولوں کو 31 مئی تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ سکولوں کو سیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کاکہنا ہے کہ لاہور میں 3000 رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا گیا ہے،شہر میں 2200 کے قریب غیر رجسٹرڈ سکولز موجود ہے، لاک ڈاون کےبعد لاہور کی پانچ تحصیلوں میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کا سروے دوبارہ سے کرایا جائے گا ۔