وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کی ملاقات
یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا
یہ چیک پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا ہے-
صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں 45 لاکھ 42 ہزار روپے کا چیک دیا -یہ چیک پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے افسروں اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پر افسروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا.
اس موقع پرعثمان بزدارنے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ مصیبت کے وقت متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے – دوسرو ں کے لئے جذبہ خیر پاکستانی قوم کو دیگر اقوام سے ممتاز کرتا ہے – انہوں نے کہا کہ ہم چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں آنے والی پائی پائی کے امین ہیں – فنڈانتہائی شفاف انداز سے حق داروں تک پہنچایا جائے گا- عثمان بزدار
پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے – انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وبا ء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہو گا –
247