لاہورسمیت پنجاب بھر میں پرائمری سکولز کھولنےکافیصلہ ہوگیا، صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پرائمری سکولز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،تمام سکولوں کو ایس اوپیز پر عملدآمد کرنا ہوگا۔
صوبائی وزیرتعلیم نے لاہور سمیت پنجاب بھر کےپرائمری سکولز کھولنے کے بارےفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائمری سکولز کل سے کھلیں گے،صوبائی وزیر تعلیم مرادراس نے ٹوئیٹر کے ذریعے بچوں کو آگاہ کر دیا،ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ سرکاری ونجی پرائمری سکول 30ستمبر سے کھل رہے ہیں، پرائمری سکولز ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔طلبہ کل سےسکول آئیں گے۔صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ تمام سکولز ایس اوپیز پر سختی سےعملدرآمد کروائیں گے،ایس او پیز پر کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی،بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا،تمام سکولز ایس اوپیز کے حوالے سے اقدامات کو پورا کریں۔
ANNOUNCEMENT:
Public & Private Primary Schools to open tomorrow September 30,2020 in Punjab. This will be the biggest sector of our students coming back to school. My EMPHASIS is to strictly follow SOPs issued by School Education Department Punjab. Zero Tolerance.— Murad Raas (@DrMuradPTI) September 29, 2020