185

انٹرمیڈیٹ ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد

انٹرمیڈیٹ ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد
لاہور ،ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد،یونیورسٹی دو روز میں 15 ہزار طلباءکا ٹیسٹ لے گی۔ تفصیلات کےمطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا،انٹرمیڈیٹ ٹیسٹ دو روز تک جاری رہے گے،پہلے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یو ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ کیا۔وائس چانسلر کے مطابق یونیورسٹی دو روز میں 15 ہزار طلباء کا ٹیسٹ لے گی،میٹرک میں نمبروں کی بھرمار کے باعث جی سی یو نے انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کیا،ٹیسٹ پاس کرنے والے طلباءکے انٹرویوز بھی ہوں گے،ٹیسٹ اور انٹرویوز کا مقصد بہترین طلباءکو میرٹ پر ایڈمیشن دینا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے ٹیسٹ لیا جائے گا، میرٹ داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کی بنیاد پر مرتب کیا جائے گا، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز جی سی یونیورسٹی خود تیار کرے گی۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو انٹرمیڈیٹ میں داخلے میٹرک نتائج کی بجائے ٹیسٹ کی بنیاد پر کرے گا، داخلہ ٹیسٹ جی سی یونیورسٹی میں آج اورکل( 24 اکتوبر کو لیا جائے گا جبکہ انٹرویوز 27 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔