110

”سکول لائف“ اور چغتائی فاونڈنشن کے مابین کتب بینی کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادشت پر دستخط

”سکول لائف“ اور چغتائی فاونڈنشن کے مابین کتب بینی کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادشت پر دستخط
کنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریریز ریحانہ کوثر اور ایڈیٹر ضمیر آفاقی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے


لاہور، کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر کتب بینی کے فروغ کے حوالے سے “سکول لائف” اور چغتائی فاونڈنشن کے مابین ایک مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوے ایم او یو کی تقریب چغتائی فاونڈیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی کنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریریز ریحانہ کوثر اور ایڈیٹر ضمیر آفاقی نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ ،جس کے تحت لائبریری آن ویلز کی خدمات لاہور کے ایسے سکولوں میں فراہم کی جائیں گی جہاں بچے کتاب خرید کر پڑھنے کی استعداد نہیں رکھتے ان کے اندر کتب بینی کا شوق پیدا کرنا ہے۔ میڈم ریحانہ کوثر کی کاوشوں سے اور تعاون سے یہ سب ممکن ہوا۔


”سکول لائف“ اس ضمن میں مزید سکولوں تک بھی لائبریری آن ویلز کے زریعے پہنچنے کی کوشش کرے گا ، اس موقع پر ضمیر آفاقی نے کہا کہ ہمارا مشن کتاب ہر ایک کی دسترس میں ہو ،ہم سمجھتے ہیں کتابوں کے مطالعہ کو فروغ دے کر ہی ہم اپنی آ نے والی نسل کو باشعور شہری بنا سکتے ہیں اس کے ساتھ “سکول لائف” کھیلوں کے فروغ ،دکانوں ورکشاپوں پر کام کرنے والے بچوں کے لئے بھی جز وقتی سکول”،جہاں بچے وہاں سکول” کے منصوبے پر کام کر رہا ہے،جس کے لئے ہمیں دوستوں ،ساتھیوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔
اس تقریب کے موقع پر بانی چغتائی پبلک لائبریریز ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی صاحب کی خدمات کو سہراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر رخسانہ چغتائی نے ایڈیٹر ضمیر آفاقی کو یادگاری شلیڈ بھی پیش کی، جبکہ جن سکولوں میں لائبریری آن ویلز کا،قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ان کے ہیڈ بھی تقریب میں موجود تھے چغتائی فاونڈیشن کی جانب سے انہیں بھی سوئینر پیش کئے گئے۔
اس موقع پر معروف مائنڈ سائنس ٹرینر ڈاکٹر راشد محمود بھی موجود تھے ۔