354

یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں،دی ٹرسٹ سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں تقریری مقابلہ

یوم آزادی تقریبات کے سلسلے میں،دی ٹرسٹ سکول ٹھوکر نیاز بیگ میں تقریری مقابلہ
تقریری مقابلے میں گرلز برانچ کی طالبات نے حصہ لیا
طالبات نے یوم آزدای کے اہمیت کے حوالے سے تقاریر کیں

اس تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی کالم نگار،اینکر ضمیر،اور ماہر تعلیم و ٹرینر ڈاکٹر راشد محمود تھے
یوم آزادی کے حوالے سے دی ٹرسٹ سکول کی طالبات نے اپنی تقاریر میں آزادی کی نعمت اہمیت ،افادیت اور قومی کردار کے حوالے سے بہترین تقاریر کیں اور داد پائی ،,تقریب سے خطاب کرتے ہوے ضمیر آفاقی اور ڈاکٹر راشد محمود نے مقابلے میں حصہ لینیے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے دی ٹرسٹ سکول کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشو و نما کے ساتھ ان میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔اور بچے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گھاڑتے ہیں۔

دی ٹرسٹ سکولز کے ہیڈ عبدلغفار نے اس موقع پر بات کرتے ہوے کہا کہ دی ٹرسٹ سکول بچوں کی بہترین تعلیم اور تربیت کے حوالے سے کردار ادا کرتا رہتا یے اور اس طرح کی تقریبات کا مقصد بھی بچوں کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں جبکہ ہماری بچے ہر مقابلے میں نمایاں ہوزیشن حاصل کرتے ہیں۔


جبکہ میڈم نینا عمران نے بچوں کی کو بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرٹیفیکٹ سے نوازا،۔اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی ،سکول ہذا کی ٹیچر میڈم رخشندہ بھی موجود تھیں،بعد ازاں شجر کاری مہم کے سلسلے میں مہمانوں نے اپنے ہاتھ سے پودے لگائے اور اس مہم کو بہترین قرار دیتے ہوے دی ٹرسٹ کی کاوشوں کو،, سراہا۔