172

پنجاب بھر کےتعلیمی بورڈ میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ،لاہور بورڈ سب سے پیچھےءڈیرہ غازی خان سب سے آگے

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان ،لاہور بورڈ سب سے پیچھےءڈیرہ غازی خان سب سے آگے
کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا، لڑکیوں کے پاس ہونے کی پرسنٹیج 74 جبکہ لڑکوں کی 57 فیصد ہے۔
لاہور( لاہور ملتان ، کمبائنڈ) ،چیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب 66 فیصد رہا، لڑکیوں کے پاس ہونے کی پرسنٹیج 74 جبکہ لڑکوں کی 57 فیصد ہے۔ چیرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب نے کہا ہے کہ رزلٹ سو فیصد سرکاری اساتذہ نے تیار کیا، امتحانی نظام میں ریفارمز لارہے ہیں پروفیسر ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ کامیابی کا تناسب 66 فیصد تناسب رہا، سب زیادہ 1095 نمبر حاصل کیے گئے،1095 نمبر حاصل کرنے والے طلباءکی تعداد 2 ہے جن میں سے ایک طالبہ صبا ثاقب کا تعلق یونیک گروپ آف انسٹیٹوشنز سے ہے، دوسرے نمبر پر 1094 نمبر حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد 3 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 1093 نمبر والے طلباء کی تعداد 10 ہے۔ چیرمین بورڈ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی پاس پرسنٹیج 74 فیصد اور لڑکوں کی 57 فیصد ہے، رواں سال پاس ہونے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے، امتحاب میں ایک لاکھ پچاسی ہزار بچوں نے شرکت کی، ایک لاکھ 33 ہزار بچوں نے امتحان پاس کیا، 52 ہزار 841 بچے امتحان میں کامیاب نہ ہوسکے۔
تعلیمی بورڈ بہاولپور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور کے زیر اہتمام 83،221 طلبا وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ امتحان میں 66،405 امیدواران کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 79.91 فیصد رہا۔ترجمان تعلیمی بورڈ بہاولپور کے مطابق تعلیمی ادارہ جات اور پرائیویٹ طلبا کے گھروں پر رزلٹ روانہ کردیے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ تنائج کااعلان۔ چیئر مین بورڈ کے مطابق 2لاکھ 15 ہزار 208 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ ایک لاکھ 68 ہزار 251 طالبعلم نے امتحان پاس کیا۔ کامیابی کا تناسب ،78.18 فیصد رہا۔چیئر مین گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے مطابق سائنس گروپ میں 75،063 امیدوار شامل تھے۔ سائنس گروپ میں 74،856 خواتین نے حصہ لیا۔
بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے بھی میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ساہیوال بورڈ کے تحت رزلٹ میں کامیابی کا تناسب 73.69فیصد رہا۔ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحان میں کل 1لاکھ 13ہزار 407امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 96 ہزار 74 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 84.72فیصد رہا۔ترجمان بورڈ کے مطابق سائنس گروپ میں 99 ہزار 627 امیدوارن نے حصہ لیا۔ ا?رٹس گروپ میں کل 13ہزار 780 امیدواروں نےحصہ لیا۔ 9 ہزار 459 امیدوار کامیاب رہے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 68.64 فیصد رہا۔
دوسری جانب تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر بورڈ کے مطابق امتحان میں 78 ہزار 793امیدواروں نے حصہ لیا۔ امتحان میں 66 ہزار981 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ڈیرہ غازی خان میں میٹرک کے امتحان میں کامیابی کی شرح 85 فیصد رہی۔اس سے قبل وزیر پنجاب ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا تھا کہ میٹرک کے نتائج (رزلٹ) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج میٹرک کے نتائج کا اعلان کریں گے۔پنجاب میں گزشتہ سال جب میٹرک کے امتحانی تنائج کا اعلان کیا گیا تھا تو اس کے مطابق طالبات نے میدان مار لیا تھا جب کہ لاہورکے کسی بھی سرکاری اسکول کے طالبعلم نے پہلی دو پوزیشنوں میں سے کوئی پوزیشن حاصل نہیں کی تھی۔
تعلیمی بورڈ ملتان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 74ہزار428امیدواروں نے شرکت کی،ان میں سے 90ہز ار191پاس اور 27ہزار237فیل ہوگئے ،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 76.81فیصد رہا،امتحا ن میں ریگولر امیدوارں کی تعداد 91771رہی ان میں سے 74007پاس ہوئے نتیجہ 80.64فیصد رہا،اسی طرح امتحان میں پرائیویٹ امیدواروں کی تعداد 25657رہی ان میں سے 16184پاس ہوئے ،نتیجہ 63.08رہا، میٹرک کے امتحان سائنس گروپ کے ایک لاکھ 6ہزار415امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 82998پاس ہوئے ،نتیجہ 77.99فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے کل 90191امیدواروں میں سے 24091نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح اے گریڈ میں کامیابی حاصل کرنیوالوں کی تعداد 15790،بی گریڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد 18440،سی گریڈحاصل کرنے والوں کی تعداد19527،ڈی گریڈحاصل کرنے والوں کی تعداد12076،سی گریڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد334رہی،جب کہ 14امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔