607

سکول لائف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” خوراک کا عالمی دن اور ہماری زمہ داری“ تقریری مقابلہ



سکول لائف ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام” خوراک کا عالمی دن اور ہماری زمہ داری“ تقریری مقابلہ


جس میں لاہور بھر کے معروف سکولز اور بڑی چینز سے 80 کے قریب طلباءو طالبات نے حصہ لیا
پوزیشن حال کرنے والوں میں اول، نبہیہ رضا ، دوئم محمد انس ، سوئم مناہل منظور ، چوتھی مبشرہ ،پانچویںمحمد محشم، چھٹی،عمائمہ منظور ساتویں فائزہ شہزاد،آٹھویں نور فاطمہ،نوویں،لائبہ، اور دسویں پوزیشن عفیفہ خان نے حاصل کی
اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی خوراک کے مسئلے سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں 16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ جس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے اور اسے ضائع ہونے سے بچانے کے لئے شعور پیدا کرنا ہے۔ خوراک کے عالمی دن کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہفت “سکول لائف،” سکول لائف فاونڈیشن اور الحمرا آرٹ کونسل کے اشتراک سے الحمرا آرٹ کونسل ہال نمبر 3میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر کی معروف اور بڑی چینز میں سے یونیک گروپ آف انسٹیٹوشنز، تھینٹ ہال گروپ آف سکولز، کپس سکول،دی ٹرسٹ سکول، الائیڈ سکولز کے مختلف کیپمسز اور معروف تعلیمی اداروں ،اقرا ایجوکیشن سنٹر ،لارل بنک ،کریسنٹ سکول،مائی سکول، دی پاکستان نیشنل سکول،اقراءحفاظ سکول،آ ئیڈل گرائمر سکول، علی پبلک ہائی سکول سے 80 کے قریب طلبا،و طالبات نے حصہ لیا۔


پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں اول، نبہیہ رضا دی ٹرسٹ سکول، دوئم محمد انس یونیک گروپ بیسٹ ووڈ کیمپس، سوئم مناہل منظور تھینٹ ہال گریس وے کیمپس، چوتھی پوزیشن مبشرہ یونیک گروپ جوبلی ٹاون، پانچویںمحمد محشم کپس سکول، چھٹی،عمائمہ منظور یونیک، ساتویں فائزہ شہزاد،آٹھویں نور فاطمہ،نوویں،لائبہ، تھینٹ ہال شاداب کیمپس اور دسویں پوزیشن عفیفہ خان یونیک گروپ شاہ جمال کمپیس نے حاصل کی ۔


مقابلے کے تمام شرکاءکو سرٹیفیکٹ جبکہ ننھی بچیاں حفصہ نور، آمنہ ا ور نفعل بن احمد کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا
بچوں کی تقاریر سننتے ہوے محسوس ہوا کہ اگر ان بچوں کی غیر نصابی سر گرمیوں میں حصہ لینے میں مدد کی جاے ،ان کی تربیت کی جاے انہیں مواقع فراہم کئے جائیں والدین اور تعلیمی ادارے اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں تو پاکستان کے یہ کروڑوں بچے پاکستان کا بہترین اور روشن مستقبل ثابت ہو سکتے ہیں۔ جن سکولز سے یہ بچے آئے تھے وہ اس لحاظ سے مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ان بچوں کی اس مقابلے کے حوالے سے بہتر راہنمائی اور تیاری کرائی ،والدین۔نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان بچوں نے موضوع کی مناسبت سے بہترین تقاریر کیں۔
جبکہ والدین ،پرنسپلز،ٹیچرز کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے ان کی مذید حوصلہ افزائی کی۔اس کے علاوہ صحافیوں،اور دیگر شعبہ ہاے جات سے تعلق رکھنے والے افراد بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔


مہماناں خصوصی میں ایگزیکٹیو ڈائرکٹر الحمرا آرٹ کونسل جناب ذولفقار علی زلفی، سی ای او لاہور ایجوکیشن اتھارٹی جناب طارق حبیب فاروقی ، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین سابق چیئر مین ہائر ایجو کیشن کمشن پنجاب،پروفیسر وسیم انور چوہدری ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹیٹوٹ ،حنیف انجم سی ای او تھینٹ ہال گروپ آف سکولز،عمران یوسف،صدر لاہور پریس کلب جناب اعظم چوہدری، جناب عطا محمد چوہدری ایس ایس پی موٹر وے پولیس ،ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری، سلیم احمد عظیم پبلیکیشن ،،مون لائٹ پبلیکیشنز سے حسیب احمد کے علاوہ دیگر احباب نے شریک ہو کر اپنی محبت اور خیالات کا ظہار کرتے ہوے سکول لائف کی جانب سے اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کو معاشرے میں مثبت طرز عمل کے فروغ کے ساتھ بچوں کی زہنی وجسمانی نشو نما کے حوالے سے بہترین عمل قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
ججز کے فرائض تعلیم ،ادب اور صحافت سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات،جناب پروفیسر ناصر بشیر،رقیہ غزل صاحبہ،راحیلہ اشرف صاحبہ نے انجام دئے


جبکہ نظامت میں ڈاکٹر راشد محمود نے اپنے بہترین طریقہ تکلم سے پروگرام میں آخری لمحے تک جان ڈالے رکھی