سکول لائف ٹیلنٹ ہنٹ تقریری مقابلہ”ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ٹریفک پولیس کا کردار“ کا انعقاد
پہلی دوسری، تیسری پوزیشن یوینک گروپ کے معیز احمد،زینب یاسر بٹ اور حفصہ لے اڑے،بہترین کارکردگی جبکہ بیسٹ پرفارمنس ٹرافی ابوذر،حوریہ ندیم، ہانیہ افتخار،عروۃ الوثقی، آمنہ شبیر، اجوہ احمد،میرب فاطمہ کے حصہ میں آئی۔
ایس پی سٹی ٹریفک لاہور شہزاد خان انسپکٹر مس اسماء،فضل صاحب اور وسیم صاحب، پروفیسر وسیم انور چوہدری،(ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، حنیف انجم چیئر مین تھینٹ ہال گروپ آف سکولز،محترمہ ریحانہ کوثرکنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریری محمد فاروق ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاوندیشن کی شرکت
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ماحولیاتی و فضائی آلودگی سے ہر سال تقریباً پچیس لاکھ کی تعداد میں کم عمر بچے سانس کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد بن کھلے مرجھا جاتی ہے جبکہ سینے کی انفیکشن ٹریفک کے دھویں سے جنم لیتی ہے چونکہ ٹریفک کے دھویں میں کاربن مونوآکسائیڈ اور سیسے وغیرہ کی آمیزش ہوتی ہے اور یہی کثافت بیماریوں کا موجب بنتی ہے۔ اسی اہم مسلے کو اجاگر کرنے کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ”ہفت روزہ سکول لائف و فاونڈیشن اور چغتائی لائبریری وفاونڈیشن کے زیر انتظام ”ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ٹریفک پولیس کا کردار“ کے عنوان سے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز تھے جو اپنی سرکاری مصروفیات کی بنا پر نہ آسکے لیکن ان کی نمائندگی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس لاہور شہزاد خان اور ان کی ٹیم میں انسپکٹر مس اسماء،فضل صاحب اور وسیم صاحب نے کی اس موقع پر ایس پی سٹی شہزاد خان نے ماحولیا تی آلودگی کے سد باب اور ٹریفک پولیس کی زمہ داری کا بتانے کے ساتھ بچوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسلہ ہم سب کا مسلہ ہے اس لئے بحثیت مجموعی ہم سب کو اپنی اپنی جگہ پر اپنا کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہا آج کے پروگرام میں بچوں کی پرفارمنس کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے بچے بہت باشعور ہیں اور ہم جلد ہر مسلے پر قابو پا کر ملک کو ترقی کی طرف لے جائیں گے۔ جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسر وسیم انور چوہدری،(ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، حنیف انجم چیئر مین تھینٹ ہال گروپ آف سکولز،محترمہ ریحانہ کوثرکنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریری محمد فاروق ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاوندیشن نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء و طالبات کی بہترین پرفارمنس پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ”سکول لائف“ کی جانب سے بچوں کے زریعے ملکی اہم ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایڈیٹر ضمیر آفاقی کو اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا کے نسل نو کو شعوری راہنمائی فراہم کرنے میں ”سکول لائف“اپنا کردار بخوبی نبھا رہا رہا ہے جس کا اندازہ آج کے موضوع سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم مسلہ ہے جس کا ہم سب شکار ہیں اور جس کی عوام الناس تک آگاہی بہت ضروری ہے۔ جبکہ اس موقع پر ایڈیٹر کالمسٹ، اینکر اور سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا کہ وہ بھلائی اور عوامی فلاح کے کاموں میں سکول لائف کے ہمرکاب ہیں جو ہماری خوش نصیبی ہے۔
اس تقریری مقابلے میں معروف سکول چینز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، تھینٹ ہال گروپ آف سکولز، سینٹ انتھونی ہائی سکول سمیت مختلف سکولوں کے درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا موضوع کی مناسبت سے تمام بچوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کو نسل نو کے لئے انتہائی ضرر رسان قرار دیتے ہوئے حکومتی اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ اس مسلے کی سنگینی کے پیش نظر ہمیں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کے لئے ایک صاف ستھرا پاکستان بنا سکیں جس میں کوئی بیماری نہ ہو،درخت لگانے سے لیکر آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی کہا گیا۔ بچوں نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ٹریفک پولیس کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس اس ضمن میں اپنا بہترین کردار ادا کر رہی۔ ہمیں بھی ان کا ساتھ دینا چاہیے۔
جبکہ تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پہلی معیز احمد(یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشن، رضوان گارڈن)،دوسری پوزیشن زینب یاسر بٹ(یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، مسلم ٹاؤن کیمپس), تیسری پوزیشن حفصہ(یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز،شاہدرہ موڑ کیمپس) جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں ابوذر،حوریہ ندیم، ہانیہ افتخار،عروۃ الوثقی، آمنہ شبیر، اجوہ احمد،میرب فاطمہ تھیں ان سب کو ٹرافی انعام میں دی گئیں۔
ماحولیاتی آلودگی کوئز پروگرام کے سلسلے میں بھی بچوں کی تیاری قابل دید تھی جنہوں نے ہر سوال کا ٹھیک جواب دیا اور انعامات حاصل کئے، اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے تھینٹ ہال گروپ آف سکولز شاداب کیمپس کے بچوں نے مس اسماء عابد اور مس ثناء رشید کی قیادت میں ٹیبلو پیش کیا جسے حاظرین نے خوب سراہا، جبکہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سے بھی بچوں نے مس شانزے کی قیادت میں بہترین ٹیبلو پیش کیا انعامات اور سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔
مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر طلباء و طالبات میں احمد مقصود، سمیحہ ماجد،محمد عمر نوید، آمنہ عدنان، علیحہ عباس،نوخیبہ عمران،زینب عمران بٹ، محمد حاشر،عبدالہادی،عمامہ ماجد،ماہ نور ارشد،حافظ خرم طاہر وسیم،یوسف، محمد شایان خالد نعیم،سید حسنین رضا،حفضہ عمران، محمد زین شامل تھے جنہیں تعریفی سرٹیفیکٹ سے نواز گیا۔ علاوہ ازیں اس پروگرا میں والدین اساتذہ کرام کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔
نظامت کے فرائض محترمہ صوبیہ سلیم نے انتہائی خوش اسلوبی سے نبھائے جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر رضوان الحق سابق پروفیسر ایف سی کالج، ہیڈ شعبہ اردو گورنمنٹ بوئے کالج ٹاون شپ،پرشانت سنگھ اسٹنٹ کنٹرولر پنجاب یونیورسٹی اور سمعیہ فاروق شعبہ انوائرمنٹل سائنسز نے سر انجام دئے۔