نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں اسموگ پر قابو پانے کی کوششوں کے سلسلے میں اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 6 ڈویژن میں تمام تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سارے فیصلے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودہ ڈویژن کے لیے ہیں کیونکہ ان چھ ڈویژن میں اسموگ کا اثر بہت برا آرہا ہے۔
6 ڈویژن میں جمعہ، ہفتہ کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سرکاری ملازمین کو لیز پر ای موٹر بائیکس دینے کا اعلان
10 ہزار طلبہ کو سبسڈی پر ای موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ
جمعہ، ہفتہ کو مارکیٹس، ریسٹورنٹس 3 بجے کھولنے، اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ
حالات سازگار ہونے کی صورت میں 29 نومبر کو لاہور میں مصنوعی بارش کی کوشش کا اعلان
مال روڈ لاہور اتوار کو صبح سے لے کر شام تک صرف سائیکلوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور چیز جو ہم کرنے جارہے ہیں جس کا طویل مدتی اثر رہے گا وہ 10 ہزار طلبہ کو سبسڈی پر ای موٹربائیکس دیں گے، اس کے لیے ہم نے کمیٹی بنا دی ہے جو جتنی جلدی ہوسکے اپنی تجاویز کابینہ کو دے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر موٹر بائیکس دی جائیں تاکہ وہ بھی موٹر سائیکلوں پر آئیں۔
158