481

سکول لائف ٹیلنٹ ہنٹ تقریری مقابلہ” کرپشن سے پاک پاکستان مگر کیسے؟“ کا انعقاد

رپورٹ: ضمیرآفاقی
عکاسی جہانگیر سندھو
سکول لائف ٹیلنٹ ہنٹ تقریری مقابلہ” کرپشن سے پاک پاکستان مگر کیسے؟“ کا انعقاد کیا گیا

پہلی پوزیشن آمنہ بنت عرفان(لوریل بینک پبلک سکول)، دوسری پوزیشن آیت نعمان(یونیک گروپ)، تیسری پوزیشن خالد نیم(سینٹرل ماڈل سکول) چوتھی حنا حسن جی ایل ایس، پانچویں لائبہ مصطفیٰ تھینٹ ہال، چھٹی محمد اطبان تھینٹ ہال نے حاصل کی



چوہدری عطا محمد کسانہ اے آئی جی پنجاب پولیس،محمدشہباز میاں، پروفیسر وسیم انور چوہدری، محترمہ نسرین صاحبہ پاکستان ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور محمد اشرف، عمران یوسف،سلیم احمد،شاہد علی،پروفیسر طارق علی خان،حکیم طاہر بن یوسف،رفیق بھٹی،سید غلام نقش بندی کی شرکت


لاہور (ضمیر آفاقی سے) بین الاقوامی یوم انسداد بدعنوانی (انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے / International Anti-Corruption Day) ہر سال 9 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں کر پشن اور ناانصافی کے خاتمہ اور ہر کام میرٹ کے مطابق چلانے کے لیے ضروری ہے کہ عوام میں بڑھتی ہوئی ما یوسی اور ناامیدی کو ختم کیا جائے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔ کوئی بھی شخص قانون سے با لاتر نہیں ہونا چاہیے کر پشن ہمارے معاشرے کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ والدین، اساتذہ،سول سوسائٹی اور میڈیا کو اس کے خلاف تحریک چلانی چاہیے۔ اسی اہم مسلے کو اجاگر کرنے کے لئے”سکول لائف اور چغتائی پبلک لائبریری کے اشتراک سے ”سکول لائف ٹیلنٹ ہنٹ تقریری مقابلہ ”کرپشن سے پاک پاکستان مگر کیسے“ کا انعقاد چغتائی آڈیٹوریم میں کیا گیا۔
جس میں نجی و سرکاری سکولوں تھینٹ ہال، یونیک گروپ، سینٹ انتھونی ہائی سکول، سنٹرل ماڈل سکول، جی ایل ایس، نیوکریسنٹ،دی ہبرٹ، دی میریٹ، دی ارقم، پراڈائز سائنس، اقراء حفاظ گرلز کالج،لارل بنک سکول سمیت مختلف سکولوں کے درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور موضوع کی مناسبت سے تقاریر ٹیبلو اور نظمیں پیش کیں مقابلے کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو کپ اور بہترین پرفارمنس پر ٹرافی اور خصوصی انعامات دئے گئے۔ پہلی پوزیشن آمنہ بنت عرفان(لوریل بینک پبلک سکول)، دوسری پوزیشن آیت نعمان(یونیک گروپ)، تیسری پوزیشن خالد نیم(سینٹرل ماڈل سکول) چوتھی حنا حسن جی ایل ایس، پانچویں لائبہ مصطفیٰ تھینٹ ہال، چھٹی محمد اطبان تھینٹ ہال نے حاصل کی۔بچوں نے نظمیں اور کلام اقبال بھی پیش کیے جسے حاضرین نے خوب سراہا۔مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر طلباء و طالبات میں ذوہیب شاہد,محمد زین،عبدل رحمان،ملائکہ عامر، محمد حبیب شاہد، محمد داؤد خان،ردا فاطمہ، حماد ندیم،غیور احمد،آمنہ عمران، سفیان احمد،طوبہ اشرف، وردہ علی،عائشہ عجاز،یشفع حسن، پرنسز ایزہ، علیزہ عارف نویرہ بٹ شامل محمد عاقب تھے جبکہ ٹیبلو پیش کرنے والے طلبہ و طالبات بھی شامل تھے، مقابلے میں حصہ لینے والے تمام طلبہ و طالبات کو تعریفی سرٹیفیکٹ سے نواز گیا۔ علاوہ ازیں اس پروگرا میں والدین اساتذہ کرام کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔
اس پرگرام کے مہمان خصوصی چوہدری عطا محمد کسانہ اے آئی جی پنجاب پولیس،محمدشہباز میاں ڈائریکٹر نیوز سنو ٹی وی، پروفیسر وسیم انور چوہدری،(ڈائریکٹر یونیک گروپ، محترمہ نسرین صاحبہ پاکستان ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور، جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محمد اشرف لائبریری ایڈمنسٹریٹر چغتائی پبلک لائبریری، عمران یوسف،سلیم احمد عظیم گروپ آف پبلیکیشن،شاہد علی کنٹری مینجر الباقیو پبلشرز،پروفیسر طارق علی خان،حکیم طاہر بن یوسف،رفیق بھٹی،سید غلام نقش بندی کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔


چوہدری عطا محمد،شہباز میاں، پروفیسر وسیم انور چوہدری اور سلیم احمد نے جہاں طلباء و طالبات کی بہترین پرفارمنس پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ”سکول لائف“ کی جانب سے بچوں کے زریعے ملکی اہم ایشو کو ہائی لائٹ کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہترین اقدام قرا دیا وہیں ایڈیٹر ضمیر آفاقی کو اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوے کہا کہ نسل نو کو شعوری راہنمائی فراہم کرنے میں ”سکول لائف“اپنا کردار بخوبی نبھا رہا رہا ہے جس کا اندازہ آج کے موضوع کرپشن سے پاک پاکستان سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم اور احساس مسلہ ہے جس نے معاشرے کا ٹوازن خراب کر کے رکھ دیا ہے اور جس کی عوام الناس تک آگاہی بہت ضروری ہے۔ جبکہ اس موقع پر ایڈیٹر کالمسٹ، اینکر اور سینئر صحافی ضمیر آفاقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی آگہی کے پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے والے تمام دوستوں کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا کہ وہ بھلائی اور عوامی فلاح کے کاموں میں سکول لائف کے ہمرکاب ہیں جو ہماری خوش نصیبی ہے۔


نظامت کے فرائض ڈاکٹر راشد محمود نے انتہائی خوش اسلوبی سے نبھائے جبکہ ججز کے فرائض پروفیسر رضوان الحق سابق پروفیسر ایف سی کالج، ہیڈ شعبہ اردو گورنمنٹ بوئے کالج ٹاون شپ،پرشانت سنگھ اسٹنٹ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے سر انجام دئے۔
اس پروگرام کے انعقاد میں چغتائی پبلک لائبریری و چغتائی فاونڈیشن تھینٹ ہال گروپ،یونیک گروپ، الباقیو پبلشرز،عظیم اکیڈیمی،ایمز ٹرینیر،فیوچر فاونڈیشن سکول اسلام آباد کا تعاون شامل حال تھا۔