277

گرین امریکن لائسم سکول نشتر کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

گرین امریکن لائسم سکول نشتر کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
بچوں نے تقریب کو چار چاند لگادئیے،فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کیلئے خصوصی ٹیبلو
مستقبل کے نونہال اثاثہ ، کم فیس میں معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے،ساگر امین
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گرین امریکن لائسم سکول نشتر کیمپس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات الحمرا کلچرل کمپلیکس قدافی سٹیڈیم میں ہوئی،علامہ ناصر مدنی،سابق ایم این اے شبیر گجر،رانا ضمیر احمد جیڈو ممبر پنجاب بار کونسل، ملک برہان معظم ایڈووکیٹ سابق ممبر پاکستان بار کونسل،نائلہ ندیم ،سینئر صحافیوں،وکلائ،سیاسی وسماجی سمیت اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی،ننھے منے بچوں نے شاندار انداز میں ویلکم کیا،خصوصی ٹیبلو پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے،مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی ٹیبلو پیش کیا گیا،بچوں کی شاندار پرفارمنس نے دل مو لیے اور پورے ہال پر سحر طار ی کردیا،شرکا نے بچوں کو زبردست داد دی،آخر میں مہمان شخصیات نے پلے گروپ سے لیکر میٹرک تک 200 سے زائد طلبہ کو انعامات سے نوازااور شاندار تقریب پر اساتذہ،سکول انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا،پوزیشن حاصل کرنے والوں میںزکریا عرفان، ایان، احمد سلیم ودیگر بچے شامل ہیں،پرنسپل سکول پروفیسر ساگرامین نے پوزیشن ہولڈرز بچوں اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہامستقبل کے نونہال ملک وقوم کااثاثہ ہیں، کم فیس میں معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے،کوالفائیڈ اساتذہ بڑی محنت سے بچوں پر توجہ دیتے ہیں، تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کےلئے ترقی کی ضامن ہے،والدین کو بھی چاہیے بچوں کی تعلیم کاخصوصی خیال رکھیں اوربہترین تربیت کریں۔

سابق ایم این اے شبیر گجر کےساتھ پوزیشن ہولڈرز بچوں زکریا عرفان،ایان،احمد سلیم کاگروپ فوٹو،پرنسپل ساگر امین بھی موجود ہیں