صحت13 اور تعلیم کیلئے 43 ارب 195 ، نئی یونیورسٹیاں بنیں گی
اسلام آباد 23، کے پی 37، پنجاب 63،سندھ 55،بلوچستان 8،آزاد کشمیر7اورگلگت بلتستان میں 2 یونیورسٹیاں بنیں گی۔
اسلام آباد(اے پی پی ) آئندہ مالی سال کےدوران صحت کیلئے 13،تعلیم کیلئے 43ارب روپے رکھے جائینگےجبکہ 195نئی یونیورسٹیاں بھی بنائی جائینگی،اسلام آباد 23، کے پی 37، پنجاب 63،سندھ 55،بلوچستان 8،آزاد کشمیر7اورگلگت بلتستان میں 2 یونیورسٹیاں بنیں گی۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وزیر مملکت برائے مالیات حماد اظہر نے مالی سال 2019-20 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا، بجٹ تقریر برائے مالی سال 2019-20 کے متن کے مطابق آئندہ مالی سال کےدوران قومی صحت کیلئے 13ارب،اعلیٰ تعلیم کیلئے 43ارب روپے کے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ،تعلیم میں پیچھے رہ جانے والے اضلاع میں والدین کو بچے اسکول بھیجنے کےلئے خصوصی ترغیبات دی جائیں گی،اسکے علاوہ مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کیے جائینگے جن سے وہ پورے پاکستان سے منتخب کردہ 270 اسپتالوں میں سے کسی میں بھی 720,000 روپے سالانہ تک علاج کروا سکتے ہیں، پہلے مرحلے میں پاکستان کے 42اضلاع میں 32لاکھ غریب خاندانوں کو یہ سہولت مہیا کی جا رہی ہے، اگلے مرحلے میں اس پروگرام کو ڈیڑھ کروڑ انتہائی غریب اور پسماندہ خاندانوں تک پھیلایا جائے گا۔
246