282

میٹرک کے سالانہ امتحانات، پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان اٹھ میں طالبات ایک میں طلبا بازی لے گئے


15 Jul, 2019
لاہور‘ گوجرانوالہ‘راولپنڈی ، محکمہ تعلیم پنجاب کے زیر اہتمام صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء کے نتائج کا اعلان آ ج پیر کو کیا جائے گا۔ بورڈز آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاول پور‘ ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء کے نتائج کا اعلان 15جولائی کو کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام بورڈز کی جانب سے نتائج کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کومیڈلز، نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ میٹرک کے بورڈز کے تمام نتائج ویب سائٹس پر بھی دستیاب ہوں گے۔ لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات2019ء میں پوزیشن لینے والے طلبا کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ مجموعی طور پر پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی مجموعی طور پر دوسری پوزیشن تین طالبِ علموں دی پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹائون لاہورکی انوشہ زکریا ،لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل زینت بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر حاصل کی۔ اسی طرح سے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن دو طالبات ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور کی صبا ء اقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔
سائنس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز شادمان کالونی لاہور کے دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر حاصل کی۔جب کہ دو طلبا لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکو ل 82زینت بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور کے سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف ہائی سکول فار بوائز 1توحید پارک گلشن ِ راوی لاہور کے محمد عفان عامر نے 1090نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن قاضی گرائمر بوائز ہائی سکول کوہ نور ہائوسنگ سکیم قینچی امر سدھو لاہور کے محمد غفران بیگ ، علی پبلک بوائز ہائی سکول شاہ جہان روڈ رحمان پورہ لاہور کے عمار ندیم اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1شاہ کوٹ ننکانہ صاحب کے حسن اکبر گورائیہ نے 1087نمبر لے کرکامیاب رہے۔سائنس گروپ طالبات میںدی پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹائون لاہورکی انوشہ زکریا 1090نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،جب کہ سائنس گروپ طالبات میںدوسری پوزیشن ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور کی صبا ء اقبال اور گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور کی سائرہ حیات نے 1089نمبر لے کر حاصل کی۔ ڈویثرنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹائون لاہور کی کنول فاطمہ ،دی کیتھڈرل گرلز ہائی سکول نمبر4بلاک پی 1ماڈل ٹائون ایکسٹینشن لاہور کی ایمان شفقت اور ایفا ء گرلز ہائی سکول (طیبہ کیمپس) اہلو سٹاپ مین فیروز پور روڈ کاہنہ نو لاہور کی ارحمہ شاہد 1088نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن مسلم پبلک ماڈل گرلز ہائی سکول فار بوائز گھینگ روڈ ڈیمو آناروڈ شیخوپورہ کے عثمان افتخار نے 988نمبر لے کر حاصل کی ۔جب کہ دوسری پوزیشن کے لیے گورنمنٹ اصلاح معاشرہ ہائی سکول شاد باغ لاہور کے مبشر لیاقت 982نمبر لے کر حق دار ٹھہرے۔تیسری پوزیشن ضلع لاہور کے وہاب یوسف اور گورنمنٹ ہائی سکول جیا بگا لاہور کے محمد عباس نے981نمبر لے کر حاصل کی۔آرٹس گروپ طالبات میں پہلی پوزیشن پاک اینجلز فائونڈیشن گرلز ہائی سکول 178اے گلشن ِ راوی لاہور کی سحرش ا فضل نے 1042 نمبر لے کر حاصل کی جب کہ دوسری پوزیشن کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید ٹرسٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز صدیق پورہ لاہور کینٹ کی ملائکہ 1034نمبر لے کر کامیاب رہی۔تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سلامت پورہ لاہور کی یاسمین فوزیہ 1028نمبر لے کر کامیاب رہیں۔اِس موقع پر چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبِ علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئیندہ زندگی میں بھی محنت اور لگن کے ساتھ مزید تعلیمی کامیابیاں حاصل کریں گے۔ تقریب میں سیکرٹری ڈاکٹر ریحانہ اِلیاس کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل بھی موجود تھے۔ انعامات تقسیم کرنے کی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل مال روڈ کے پیلس ہال میں ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ہوں گے ۔تقریب میں پوزیشن ہولڈر طالب علم، ان کے والدین، اساتذہ اور شُعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comاور موبائل فون کے ذریعے 80029پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔ میٹرک امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء نے کامیابی کو والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا کامیاب طلباء نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ کرپشن کر نے والوں کے خلاف کارروائی فیصلہ کن کارروائی نا گزیر ہے پوزیشن ہولڈرز کا کہنا ہے کہ محنت کے ذریعے انسان ہر منزل کو آسانی سے حاصل کر سکتا ہے کامیاب طلباء نے کہا کہ مستقبل میں ڈاکٹرز اور انجینئر بنیں گے۔ پوزیشن لینے والے طلباء دانش اطہر، انوشہ زکریا ، سید حسن عباس ، محمد عفان عامر،صبا ء اقبال ، سائرہ حیات ، دانش اطہر ، سید حسن عباس نے کہا کہ مستقبل میں پڑھ لکھ کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور ملک کا نام روش کریں گے انھوں نے کہا کہ کامیابی میں اساتذہ کی محنت نے اہم کردار ادا کیا۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ 2019میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ،سرکاری سکولوں کے طلبہ نے 9پوزیشن حاصل کرکے بڑا اپ سیٹ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق ٹیلنٹ کڈز سکول گوجرانوالہ کی منتہی بشیر نے 1090نمبر لیکر بورڈ میں ٹاپ کیا ،اینجلز سکول سسٹم ڈسکہ کی طوبیٰ بی بی نے 1088نمبر لیکر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ،گورنمنٹ ہائی سکول کدھر منڈی بہاوالدین کے محمد نعمان اور غزالی ہائی سکول پھالیہ کے عبدالوہاب نے 1087نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،سائنس گروپ بوائز میں محمد نعمان اور عبدالوہاب نے مشترکہ طور پر اول ،گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول شکر گڑھ کے محمد ریحان رشید نے 1086نمبر لیکر دوسری ،گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے معاذ الرحمان اور عبدالملیک نے 1085نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،سائنس گروپ گرلز میں منتہی بشیر نے 1090نمبر لیکر اول ،اینجلز سکول سسٹم ڈسکہ کی طوبیٰ بی بی نے 1088نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی ،یونیک گرلز سکول شکرگڑھ کی عائشہ افتخار ،قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول کی تانیر جمال اور فاریہ منیر خان نے 1086نمبر لیکر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ،آرٹس گروپ بوائز میں گورنمنٹ ہائی سکول ٹھٹھہ موسیٰ گجرات کے محمد ارسلان نے 1058نمبر لیکر اول ، گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے غلام عباس نے 1048نمبر لیکر دوسری اور اسی سکول کے حمزہ وارث علی نے 1034نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،آرٹس گروپ گرلز میں گورنمنٹ حاکم بی بی گرلز ہائی سکول گوجرانوالہ کی عائشہ نے 1070نمبر لیکر اول ، سیدہ ماڈل سکول گجرات کی آمنہ سحر نے 1063نمبر لیکر دوسری اور گورنمنٹ آر اے اسلامیہ گرلز سکول گوجرانوالہ کی فاطمہ نے 1043نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ،ٹاپ پوزیشنوں میں 16میں سے 9پوزیشنیں سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے حصے میں آئیں۔ امتحان سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (سالانہ) 2019کے نتائج کا اعلان آج بروز سوموار کو 10.10بجے صبح کیا جائے گا ،بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر طارق محمود قاضی اور پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات نے امتحان میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان بورڈ کے کانفرنس روم میں کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر مختار احمد سیکرٹری بورڈ ،بشیر احمد چیمہ ڈپٹی کنٹرولر( میٹرک )اور شاہد ندیم سسٹم اینا لسٹ کے علاوہ بورڈ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹرک امتحان میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز کی اکثریت کا تعلق غریب اور سفید پوش طبقہ سے ہے ،بورڈ ٹاپر منتہی بشیر کے والد کی سکریپ کی دکان ہے ،آرٹس گروپ میں اول آنیوالے محمد ارسلان کا والد چوکیدار ہے ،دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالا غلام عباس یتیم ہے ،تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے حمزہ وارث کا والد ٹیلر ماسٹر ہے ،آرٹس گروپ گرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالی عائشہ کا والد سبزی فروش اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی فاطمہ کا والد رنگ ساز ہے ،ان ذہیں طلبہ نے اپنی محنت سے ثابت کیا ہے کہ ذہانت کسی کی میراث نہیں اور محنت سے بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ منتہی بشیر مستقبل میں ڈاکٹر بن کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا عزم رکھتی ہیں، ان کے والد نے بتایا کہ اسکی بیٹی نے آج اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنیوالی طوبیٰ مستقبل میں اعلی تعلیم حاصل کرنے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتی ہے ،بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے عبدالوہاب ڈاکٹر بننے کا عزم رکھتا ہے ۔ میٹرک امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو بورڈ سے پہلے پوزیشن کی اطلاع دینے میں نوائے وقت بازی لے گیا، بورڈ ٹاپر منتہی بشیر کو جب نوائے وقت کے ذریعے بورڈ ٹاپ کرنے کی اطلاع ملی تو اسکے والد کی خوشی کی انتہا نہ رہی، اسی طرح تیسری پوزیشن حاصل کر نیوالے عبدالوہاب کو بھی نوائے وقت کے ذریعے کامیابی کی اطلاع ملی اور انہوں نے نوائے وقت کا شکریہ ادا کیا اس طرح نوائے وقت نے بورڈ سے پہلے متعدد پوزیشن ہولڈرز کو کامیابی کی اطلاع دینے کی روایت بر قرار رکھی۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 ء میں پہلی تینوں پوزیشنیں کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے طلبہ نے حاصل کرلیں۔ بورڈ میں لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 83 . 32 فیصد رہی جبکہ لڑکوں کی کامیابی کی شرح 70 . 76 رہی امتحان میںکامیابی کا تناسب 76 , 54 فیصد رہا مجموعی طور پر بورڈمیں پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے طالبعلم وقاص احمد ولد ممتاز حسین نے 1089 نمبر لے کر اپنے نام کرلی کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے دو طلبہ عبداللہ ظفر ولد محمد ظفر چوہدری اور شایان احمد ولد عمر رحمن نے 1086 نمبر لے کر حاصل کی اور کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے دو طلبہ خوشحال خان ولد زاہد حسین اور حق نواز خان ولد سلطان نواز خان نے 1083 نمبر لے کر حاصل کی۔