آنے والے بجٹ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے بجٹ مختص کرنے کا مطالبہ
لاہور ،بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’سرچ فار جسٹس‘ کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں بچوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کو محفوظ ان کی تعلیم اور صحت کو بہتر کرنے کے لئے بجٹ میں بچوں کے لئے رقم مختص کی جائے کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں میڈیا اور بچوں نے شرکت کی اس موقع پر سرچ فار جسٹس کے افتخار مبارک اور راشدہ قریشی نے بچوں کے حقوق ،مسائل اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک پر مفصل روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ نظر انداز کئے جانے والوں میں بچوں کا شمار ہو تا ہے ۔انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آنے والے بجٹ میں بچوں کی فلاح و بہبود ،تعلیم اور صحت کے حوالے سے بجٹ میں اضافہ کرنے کے ساتھ بچوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک الگ ادارئے کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ملک کے اندر بچوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی تعلیم اور صحت کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے بہتر انداز میں کا م کیا جاسکے، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بچوں کی حالت زار دن بدن بہت بری ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے افسوس ناک امر یہ ہے کہ ریاستی ادارئے بھی متاثرین کے ساتھ کوئی اچھا برتاو نہیں کرتے اور بچوں کے ساتھ جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقع سزا نہ ملنے سے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔حکومت کو بچوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی روک تھام ، داد رسی اور بحالی کے لئے بچوں کے لئے ایک ایسے ادارئے کے قیام کی ضرورت ہے جو صرف بچوں کے معاملات کا ہی نگہبان ہو ۔
365