259

امتحانی سنٹرزکے ذمہ داربورڈ کے کنڈکٹ برانچ کے ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

امتحانی سنٹرزکے ذمہ داربورڈ کے کنڈکٹ برانچ کے ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
کنڈکٹ برانچ کے عملہ کے پرتعیش رہن سہن اور قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات بارے بھی تحقیقات کی جائیں گی
لاہور(ویب ڈیسک) ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میٹرک امتحانات سیکنڈل کی تحقیقات میں امتحانی ڈیوٹیاں لگانے اور امتحانی سنٹرزکے ذمہ داربورڈ کے کنڈکٹ برانچ کے ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ایف بی آر اورمحکمہ اینٹی کرپشن کی خدمات بھی لیے جانے کی تجاویز زیر غور ہیں، حتمی منظوری وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم کی آج ہونیوالی ملاقات میں متوقع ہے ۔ کنڈکٹ برانچ کے عملہ کے پرتعیش رہن سہن اور قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جات بارے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ بورڈ کی کنڈکٹ برانچ میں ڈپٹی کنٹرولر،سپر نٹنڈنٹ،اسسٹنٹ اور کلریکل سٹاف شامل ہے ۔ چئیرمین اور کنٹرولر امتحانات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ نچلا عملہ بدستور کام کر رہا ۔ اب ان کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی ، اس حوالےسے وزیر اعلی پنجاب سے منظوری کے بعد عملی کاروائی کا آغاز ہوگا، ممکنہ طور پرابتدائی تحقیقاتی کمیٹی میں وزیر تعلیم، وزیر خوراک، سیکرٹری سکول ایجوکیشن ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اور دیگر وزیر اور سیکرٹری ہوں گے ۔ اس بارے میںمحکمہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جلد اس حوالےسے ہونیوالے پیش رفت منظر عام پر لائیں گے۔