پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے سکولز بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ 15 جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔کاشف مرزا نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے۔صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے کہا کہ ٹیچرز کی تنخواہیں فکس اور ملک بھر میں 90 فیصد اسکول عمارتیں کرائے پر ہیں۔کاشف مرزا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان پرائیویٹ اسکولز کے لیے’تعلیمی ریلیف پیکیج‘ کا اعلان کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایس او پیز جاری کرے اور یکم جون سے ملک بھر میں اسکولز کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر اپنے ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے پر مجبور ہوں گے۔
322