پرائیوایٹ سکول اونر ایسویشن صدور کےوفد کی ممبر پارلیمینٹرین پنجاب اسمبلی سے ملاقات
ممبر پارلیمنٹیرین نے وفد کے تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل کو پنجاب اسمبلی میں اٹھانے اور متعلقہ وزرات تک پہنچا نے کا وعدہ کیا۔
لاہور (فورم رپورٹ ) سکول لائف فورم کی زیر قیادت پرائیوایٹ سکول اونر ایسویشن صدور کےوفد جن میں اپسا سے میاں شبیر احمد ، اپسما سے کاشف ادیب جاودانی ، سلیم احمد، تھینٹ ہال گروپ آف سکول سے حنیف انجم ، یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز سے امجد علی اور ایڈیٹر ہفت روزہ سکول لائف، سینئر صحافی و کالمنگار ضمیر آفاقی نے ممبر پارلیمینٹرین عاشہ اقبال ،فرح آغا،ظفر سلطان،عظمی کاردار،رانا شہباز سے ایک مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل غیر ضروری چھٹیاں ،سکول کونسل کے مضمرات اور بڑھتے ہوئے ٹیکسز ،رجسٹریشن میں تاخیر اور سکولوں کو کمرشلائزیشن جیسے مسائل پر بات کی جس پر ممبر پارلیمنٹیرین نے وفد کے تحففظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل کو پنجاب اسمبلی میں اٹھانے اور متعلقہ وزرات تک پہنچا نے کا وعدہ کیا۔ جبکہ اس موقع پر معزز پارلمینٹیرین نے وفد کو اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ نجی تعلمی اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کی ہر ممکن مدد اور ان کے ساتھ تعاان کریں گے،
371