361

پنجاب میں نجی سکولز کھولنے کی اجازت

پنجاب میں نجی سکولز کھولنے کی اجازت
محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے 20سے 25اپریل تک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

لاہور،ایک رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے احکامات کے بعد وزیرتعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اوردیگرملازمین کوتنخواہیں دینے اور فیسیں وصول کرنے کے لیے ایس او پیزجاری‏ کر دیئےمحکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے20 سے25 اپریل تک اپنا اسکول صرف 4 گھنٹے کھول سکتے ہیں ،نجی تعلیمی اداروں میں پرنسپل اوراکاؤنٹنٹ کواسکول آنے کی اجازت ہوگی،نجی اسکول انتظامیہ بینک کے ذریعے اساتذہ اوراسٹاف کو تنخواہیں دے،محکمہ تعلیم پنجاب‏ نے ہدایات میں مزید کہا کہ اسکول ایجوکیشن اٹھارٹی پرائیوٹ اسکولوں کوایس او پیزپرعمل درآمدکرائے،واضح رہے کہ گزشتہ روز پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیس کی وصولی کے لئے ایک روز دفاتر کھولنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ گریڈ 19 اوراس سے اوپرکے تمام افسران کوپرائیوٹ اسکول کے ایک ایک کمرے میں رکھا جائے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اتنے لوگ کوروناسے نہیں مریں گے جتنے انکے رویوں،بھوک سے مرجائیں گے،
پنجاب حکومت نے پرائیوٹ اسکولوں کو سخت شرائط پر پانچ روز کے اسکول کھولنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاو کے کئے انتظامات پر عمل کروانے کی پابند ہوگی۔پنجاب حکومت نے طالب علموں کو سختی سے اسکول آنے سے منع کیا ہے جبکہ سکول آنے والوں کی سہولت کے لئے صابن اور سینی ٹائزر موجود ہونا چائیے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق اسکول کو کلورین سے صاف رکھنے کے مناسب انتظامات ہونے چاہیئے اور مخصوص دنوں کے لئے کھولے جانے گئے سکولوں میں صرف پرنسپل اور اکاونٹنٹ ہی موجود ہوں گے۔اسکول کھولنے کے لئے صبح نو سے دوپہر ایک بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور ٹیچرز کو صرف تنخواہ دینے کے لئے بلایا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانبس ے فیصلہ کیا گیا تھا کہ نرسری تا ساتویں جماعت تک کے طالبعلموں کو بغیر اپتحانات کے پروموٹ کردیا جائیگا۔ساتھ ہی ایک اور فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق 31 مٸی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پراٸیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گٸیں ہیں۔
یکم جون سے 13 اگست تک اسکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹاٸمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جاٸے گی۔