ہفت روزہ سکول لائف اور پیلیکن گرائمر سکو ل سسٹم کے زیر اہتمام بعد از کرونا نجی تعلیمی اداروں کی کامیابی سیمینار” کا انعقاد
تعلیمی اداروںکو حکومتی ایس او پیز کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کے مطابق عمل کرنا چاہیے تاکہ بچے صحت مند ماحول میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں
ہم جو تعلیمی سسٹم لائے ہیں اس طرح کا سسٹم ابھی تک ملک میں موجود نہیں ہمارے سسٹم کا سلوگن ہی” سماجی اور جذباتی تربیت کی آماجگاہ“ ہے حنیف انجم چئیر مین پی جی ایس
لاہور، ہفت روزہ سکول لائف اور پیلیکن گرائمر سکول سسٹم کے زیر اہتمام ایک سیمینار”بعد ازکرونا نجی تعلیمی ادارے کامیابی سے اپنا سفر کیسے جاری رکھ سکتے ہیں“کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیٹر سکول لائف ضمیر آفاقی، اینکر و ماہر تعلیم عمران یوسف ،معروف مائنڈ سائینسزٹرینر اور ڈائریکٹر اکیڈیمک ڈاکٹر پیلیکن گرائمر سکول راشد محمود، مہر صفدر علی، اور چئیر مین پیلیکن گرائمر سکول سسٹم حنیف انجم نے خطاب کیا اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل ا ور ان کے مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر راشد محمود نے اپنے پونے گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بد از کرونا تعلیمی ادارے کیسے اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھ سکتے ہیں میں بتایا کہ چھ ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بچے بھی ڈراپ آوٹ ہوسکتے ہیں ہمیں بڑے صبر و تحمل سے والدین اور بچوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو حکومتی ایس او پیز کا مکمل احترام کرتے ہوئے ان کے مطابق عمل کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے ساتھ ان کی صحت کو بھی بحال رکھ سکیں، راشد محمود نے سیمینار کے درجنوں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہیں ہمت صبر اور تحمل سے کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مشکل وقت گزر چکا ہے اب اچھا وقت آنے والا ہے اس لئے ہمیں اپنے کام پر فوکس کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔مہر صفدر محمود نے سکول لائف اور پیلیکن گرائمر کی اس کاوش کو سرہاتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اس طرح کے سیمینار کے مستقل انعقاد پر زور دیا اور اپنے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔
حنیف انجم نے پیلیکن گرائمر سکول سسٹم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس چینز کو عام آدمی کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا ہے تاکہ اس ملک کا ہر بچہ معیار تعلیم انتہائی کم پیسوں میں حاصل کر سکے، انہوں نے بتایا کہ ہم ہائی پروفیشنلز کی ٹیم کے زریعے بچوں، والدین، ٹیچرز اور سکول کے سٹاف کی تریبت کریں گے تاکہ ہمارا ہر سکول بہترین پرفامنس دے سکے انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ بہت جلد پی جی ایس کی برانچز نہ صرف لاہور بلکہ لاہور سے باہر نظرآئیں گی اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جو تعلیمی سسٹم لائے ہیں اس طرح کا سسٹم ابھی تک ملک میں موجود نہیں ہمارے سسٹم کا سلوگن ہی” سماجی اور جذباتی تربیت کی آماجگاہ“ ہے جس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم بچوں کی تعلیم کے ساتھ سماجی اور جذابتی تربیت پر بھی فوکس رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ ہمارے تعلیمی سسٹم سے فارغ التحصیل ہونے والے بچے کسی بھی جگہ کمزور دکھائی نہ دیں بلکہ مظبوط انسان کے طور پر سامنے آئیں ۔
سیمینار میں۔ صدر اپسا میاںشبیر ہاشمی ۔ پی جی ایس ماڈل برانچ کے سی ای او عبداللہ،پرنسپل شمسہ آرزو،صائمہ عابد،عابد،میڈم آمنہ،پروفیسر ڈاکٹر احمد مسز احمد، عبداللہ فرحان،محمد رضوان،کامران ابرارو کے علاوہ پرنسپلز اور ٹیچرز نے شرکت کی۔
523