161

انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو نے نتائج کا اعلان ہوگیا، کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 43 فیصد رہا۔

انٹر میڈیٹ پارٹ ٹو نے نتائج کا اعلان ہوگیا، کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 43 فیصد رہا۔
لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کامیابی کا تناسب 99 اعشاریہ 43 فیصد رہا۔ چیئرمین لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کیا۔ایک لاکھ چونسٹھ ہزار بچوں کے نتائج جاری ہونا تھے جبکہ پارٹ ٹو امتحانات میں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار بچے کامیاب ہوئے ہیں۔ لاہور بورڈ کی تاریخ میں نتائج کا تناسب پہلی بار ننانوے اعشاریہ تنتالیس فیصد رہا۔چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ریاض ہاشمی کا کہنا ہے کہ بچوں کو امتحان میں تین فیصد اضافی نمبرز دیئے گئے ہیں۔طلبا نتائج ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن پر رول نمبر ایس ایم ایس کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔