اسکول کھولنے سے کورونا کیسز میں اضافے کا تعلق نہیں، تحقیق
تجزیے کے مطابق 92 فیصد ممالک نے کو کووِڈ 19 کی پہلی لہر سے گزر چکے ہیں
لندن: 191 ممالک میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاک ڈاؤن اور تعطیلات کے بعد اسکولوں کو کھولنے سے کورونا کیسز میں اضافے کا عمومی تعلق نہیں ہے۔جنیوا سے تعلق رکھنے والے ادارے کے تجزیے کے مطابق 92 فیصد ممالک نے کو کووِڈ 19 کی پہلی لہر سے گزر چکے ہیں اسکولز کھول دیے ہیں اور کچھ میں دوسری لہر کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تاہم ان میں سے 52 ممالک کے ٹھوس تجزیے میں اسکولوں کی حیثیت اور انفیکشنز میں تعلق نہیں پایا گیا۔
https://www.reuters.com/article/uk-health-coronavirus-schools/no-clear-link-between-school-opening-and-covid-surge-study-finds-idUKKBN26L3U8
158