ہانگ کانگ:(ویب ڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوگیا جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی۔اس ضمن میں ہانگ کانگ کی ایک کمپنی اولو ٹورز بس سروس کا اغاز کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے لمبے سفروالی پرسکون بس سروس شروع کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔
130