174

آپ چاہتے ہیں کہ سکول بند نہ ہو تو ویکسین لگوائیں ،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

آپ چاہتے ہیں کہ سکول بند نہ ہو تو ویکسین لگوائیں ،صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
محکمہ تعلیم کے تعاون سے 12 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
لاہور ، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے بتادیا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے آج سرکاری سکولز میں کورونا ویکسی نیشن کا افتتاح کیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے 12 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔مراد راس نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سکول کھلے رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں، ہمارے 99 فیصد تک اساتذہ اور سکول سٹاف کورونا ویکسی نیٹڈ ہیں۔ محکمہ صحت اور تعلیم نے اس حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی ہے۔