240

تعطیل کے باوجودانٹرمیڈیٹ پارٹ ون انگریزی لازمی کا پیپر 4جو ن کوہی ہوگا


لاہور,اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِ اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ امتحان (پارٹ ون) سالانہ 2019ء کے سلسلے میں
مُلتوی شدہ پیپر(انگریزی لازمی) نئے شیڈول کے مطابق 04جون بروز منگل کو ہوگا۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تمام امتحانی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انگریزی لازمی (پرچہ ون) کا امتحان دینے والے تمام طالب علموں کو باقاعدہ اطلاع کر دی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ رول نمبر سلپ پر درج مقررہ امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے طالب علم امتحانی مراکز پہنچ جائیں تاکہ اُنہیں کسی بھی دُشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔