413

ہفت روزہ سکول لائف اور ”Grow together “ کے زیر اہتمام حجاز سکول میں ٹیچر ٹرینگ کا انعقاد

ہفت روزہ سکول لائف اور ”Grow together “ کے زیر اہتمام حجاز سکول میں ٹیچر ٹرینگ کا انعقاد
معروف ماہر کارپوریٹ ٹرینر مائنڈ سائنسز میں پی ایچ ڈی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر راشد محمود نے سکول کی بہتری کامیابی بارے لیکچر دیا


لاہور ، ہفت روزہ سکول لائف اور ”Grow together “ کے زیر اہتمام حجاز سکول مناواں میں ٹیچر ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ماہر کارپوریٹ ٹرینر مائنڈ سائنسز میں پی ایچ ڈی اور ماہر تعلیم ڈاکٹر راشد محمود نے سکول کی بہتری کامیابی اور اسے اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے سکولز کو درپیش مسائل کا حل اور کیسے کامیاب ہو کر فائدہ مند ہوسکتے ہیں بارے لیکچر دیا ۔ بعد ازاں حجاز سکول مناواں کے سی ای او محمد صادق صدیق ڈائریکٹر اطہر صدیق اور ٹیچرز نے اس ٹرینگ سیشن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس سلسلے کو جای رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کے سیشن کا انعقاد ہر ماہ کریں گے تاکہ ہمارا ٹیچر بہتر تربیت کے ساتھ اپنے بچوں کو پڑھا اور ان کی تربیت کر سکے۔ اس طرح کی ٹرینگ کا مقصد جہاں ٹیچرز کو تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بچوں کی بہتر طور پر تعلیم و تربیت کر سکیں تو دوسری جانب تعلیمی ادروں کی کا کامیابی ممکن بنانا ہے اس موقع پر ایڈیٹر سکول لائف ضمیر آفاقی بھی موجود تھے۔

کیٹاگری میں : Events