موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک کرنے کی تجویز۔ متفقہ تجویز
اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ کل این سی او سی اجلاس میں ہو گا
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا حتمی فیصلہ کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
موسم سرما کی تعطیلات جنوری 2022 میں منتقل کرنے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منگل کو بین الصوبائی تعلیم کے سیکریٹریز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے 3 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں سے موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ کے حوالے سے سفارشات لی گئی ہیں اور کل این سی او سی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا
بعد ازاں وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آج وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز کی ملاقات ہوئی جس میں متفقہ تجویز یہ تھی کہ موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 4 جنوری تک ہونی چاہئیں۔
154