نجی سکولوں میں بچوں کو کسی صورت غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی
غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول کو بھاری جرمانہ یا رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔
لاہور،محکمہ تعلیم ذرائع کے مطابق رجسٹریشن اور تجدید کے وقت سکولز مالکان کو بچوں کو پڑھائی جانے والی کتابوں کی مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوگی، سکولوں میں بچوں کو کسی صورت غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی،سکولوں کو پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھانے کی منظوری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے لینی ہوگی ، غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کے افسران ماہانہ رجسٹرڈ سکولوں کا وزٹ کریں گے، غیر تصدیق شدہ کتاب پڑھانے پر سکول کو بھاری جرمانہ یا رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاسکتی ہے۔
226