ٹیلون انسٹیٹیوٹ آف ہائر سٹڈیز کی جانب سے لاہور پریس کلب کی منتخب باڈی کے اعزاز میں تقریب پزیرائی
لاہور پریس کلب کے ممبران کے بچوں کے لئے فیسوں میں ساٹھ فیصد سے زائد ریاعایت اور عامل صحافیوں کے لئے مفت شارٹ کورسز اور تربیتی وکشاپ کے انعقاد کا اعلان
آئندہ ہفتے چیئر مین ٹیلون گروپ آف کمپنی محمد سلیم بریار اور پروفیسر اعجاز قریشی لاہور پریس کلب میں باقائدہ ایم و یو سائن کریںگے
لاہور ،( اپنے رپورٹر سے )اس تقریب کے موقع پر ریکٹر ٹیلون انسٹیٹیوٹ آف ہائر سٹڈیز جناب پروفیسر اعجاز اے قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صدر لاہور پریس کلب جناب اعظم چوہدری ،سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور نومنتخب ممبران کو خوش آمدید کہا اس موقع پر سینئرصحافی ،کالمسٹ ضمیر آفاقی بھی موجود تھے اور بعد ازاں اپنے تعلیمی ادارے کے بارے مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا ادارہ ہائرسٹیڈیز میں کیا کیا سہولتیں اور کورسز فراہم کر رہا ہے انہوں ے یہ بھی بتایا کہ ٹیلون انسٹیٹیوٹ برطانیہ، ملائشیا کی یونیوسٹیوں کے ساتھ بھی الحاق شدہ ہ ہے۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے ممبران ا ور ان کے بچوں کے لئے چیئر مین ٹیلون گروپ آف کمپنی محمد سلیم بریار کی جانب سے پیشکش کرتے ہوئے بی بی اے،بی ایس ای،بی ایس ماس کمیونی کیشن و دیگر کورسز میں داخلہ اور فیس میں ساٹھ فیصد سے زائد ریاعایت اور عامل صحافیوں کے لئے مفت شارٹ کورسز اور تربیتی وکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ جس پر آئندہ ہفتے چیئر مین ٹیلون گروپ آف کمپنی محمد سلیم بریار اور پروفیسر اعجاز قریشی لاہور پریس کلب میں باقائدہ ایم و یو سائن کریںگے،یہ ایک بہت بڑی پیشکش ہے جس سے صحافیوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کر پائیں گے جبکہ خود عامل صحافی بھی اس ادارے کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں سے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر صدر اعظم چوہدری اور سیکرٹری لاہو پریس کلب عبدالمجید ساجد نے اس پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں لاہور پریس کلب آنے کی باضابطہ دعوت دی تاکہ ایم او یو کو حتمی شکل دی جاسکی جسے ا نہوں نے قبول کر لیا۔ بعد ازاں صدر لاہور پریس کلب کے ہمراہ منتخب باڈی کے ممبران نے ٹیلون انسٹیٹیوٹ آف ہائر سٹڈیز اور ٹیلن چینل کا دورہ کیا جسے دیکھنے کے بعد اسے سٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیتے ہوئے ایک شاندا ادارہ بنانے پر انہیں مبارک باد بھی دی اس موقع پر فیاض وڑائچ زاہد گوگی اور دیگر سٹاف ممبر بھی موجود تھے ۔