اسلام آباد (اے پی پی )نئے گریجویٹس کو ملازمتیں دینے پر ٹیکس ری بیٹ ملے گا۔ آئندہ مالی بجٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق شدہ یونیورسٹیوں اور اداروں سے حال ہی میں گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے والے افرادکو ادا کردہ سالانہ تنخواہ کے حساب سے ٹیکس ری بیٹ دیا جائے گا،یہ ٹیکس ری بیٹ کاروباری اداروں کی طرف سے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں کلیم شدہ اخراجات کے علاوہ ہو گا، ایسے افراد جنہوں نے یکم جولائی 2017ءکے بعد گریجویشن مکمل کی ہو گی انہیں ٹیکس ریبیٹ کے مقصد کے لئے نیا گریجویٹس تصور کیا جائے گا۔
226