251

ہربنس پورہ میں سپریم سکول میں،سکل اپ، سکلڈ بیس کورسز کا،اجرا

ہربنس پورہ میں سپریم سکول میں،سکل اپ، سکلڈ بیس کورسز کا،اجرا
سپریم ایجوکیشنل سکول سسٹم کے زیر اہتمام کیئریر کونسلنگ سیمینار کا،اہتمام کیا گیا
ممتاز صحافی ایڈیٹر،کالمنسٹ اینکر ضمیر آفاقی کے علاوہ عمائدین شہر اور اہل علاقہ سے خواتین و حضرات اور طلبا،و طالبات کی شرکت

معروف موٹیویشینل سپیکر اور کیرئیر کونسلر ساجد حفیظ ملک نے،موجودہ دور کے تقاضوں کے بارے بتاتے ہوے فنی تعلیم کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ،آج ہمارے بچوں کو ڈگریاں نہیں بلکہ ہنر کی ضرورت ہے تاکہ یہ بچے باعزت روزگار کما کر اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیس بیس سال اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود نوجوانوں کو نوکری نہیں ملتی اور وہ بے روزگاری کا عذاب جھیلنے کے ساتھ ذہنی عوارض کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سے بچنے کا،ایک ہی حل ہے کہ آج بچوں کو میٹرک کے بعد فنی تعلیم دی جاے فنی تعلیم پر مبنی شارٹ کورسز کراے جائیں تا کہ کم وقت میں یہ بچے ہنر سیکھ کر اپنے پاوں ہر کھڑا ہو سکیں۔


کیئرر کونسلنگ کی ماہر عائشہ اقبال نے کہا کہ آج ہمارے بچوں کو ڈگری کی نہیں فنی تعلیم کی ضرورت ہے جس کے لئے سپریم سکول کی کاوش قابل تعریف ہے جس، نے آج کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے شارٹ کورسز کے زریعے فنی تعلیم مہیا کرنے کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ شارٹ کورسز کا،اجرا بھی کر دیا ہے۔
علاوہ ازیں سپریم سکول کے ڈائریکٹر محمد یاسر نے بچوں کو تعریفی اسناد دیں جبکہ اس موقع پر چیئر مین سپریم ایجوکیشنل سکول سسٹم محمد ناصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کی آج کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر سکلڈ بیس کورسز کا اجرا کیا ہے تاکہ ہمارے بچے کسی بھی شعبے میں ناکام نہ ہوں انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم نہ صرف آج کی ضرورت ہے بلکہ مستقبل میں بھی اس کی اہمیت بڑھتی جاے گی۔اس موقع پر”سکل اپ“ میں بچوں کو سکلڈ بیس تعلیم فراہم کرنے والے ٹیچرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


سیمینار میں ممتاز صحافی ایڈیٹر،کالمنسٹ اینکر ضمیر آفاقی کے علاوہ عمائدین شہر اور اہل علاقہ سے خواتین و حضرات اور طلبا،و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس سیمینار کو سراہتے ہوے اسے ایک اچھی کوشش قرار دیا۔