سپریم ایجوکیشن سکول سسٹم کی تمام برانچوں میں ”ینگ رائٹرز کلب کا قیام عمل میں آ گیا
ہربنس پورہ سے ایمان محسن ،عائشہ نواز، الرحمن گارڈن جلو سے تحریم عامر،صبوہر ادریس اورمغل پورہ کیمپس سے عشبہ ساجداورصادق امین رپورٹر مقرر
لاہور، ہفت روزہ سکول لایف اور سکول لائف فاونڈیشن کے زیر اہتمام سپریم ایجوکیشن سکول سسٹم کی تمام برانچوں، ہربنس پورہ، الرحمن گارڈن جلو،اور مغل پورہ کیمپس میں سکول لائف کی جانب سے ”رائٹر کلب“ کاقیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد بچوں کی زہنی نشو کے لئے ان کی اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ہربنس پورہ کیمپس سے ایمان محسن اورعائشہ نواز،لال پل مغل پورہ کیمپس سے،عشبہ ساجداورصادق امین جبکہ الرحمن کیمپس جلو سے تحریم عامراورصبوہر ادریس اپنے اپنے کیمپس کی سرگرمیوں کو رپورٹ کریںگے۔
”رائٹر کلب“ کے زیر اہمتام ممبر سکولز کے مابین کوئز ،بیت بازی کے مقابلے مضموں نویسی ڈرامہ پینٹگز کے مقابلے، اور ملکی مسائل پر بحث مباحثہ کے ساتھ مخلتف پروگرام کرائے جاتے ہیں، جبکہ ذہین طلباءو طالبات کو انعامات سے بھی بھی نوازا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تمام ممبر سکولوں میں ہونے والی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کی مفصل رپورٹ ہفت روزہ سکول لائف میں شائع اور سکول لائف چینل پر نشر بھی کی جاتی ہیں۔
ہفت روزہ ”سکول لائف“ اور سکول لائف فاونڈیشن ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کی زہنی نشو نماء کے لئے ” ینگ رائٹرز کلب “کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد طلباءو طالبات میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے اور ان کے اندر لکھنے پڑھنے کے ساتھ کتب بینی کو فروغ دینا ہے۔