161

گریڈنگ فارمولا کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر والے بچے فیل تصور ہوں گے

گریڈنگ فارمولا کے تحت 40 فیصد سے کم نمبر والے بچے فیل تصور ہوں گے
لاہور ،میٹرک اور انٹر امتحانات کیلئے پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گریڈنگ فارمولا طے کرلیا،امیدواروں کم ازکم چالیس فیصد مارکس لینا ہونگے،چالیس فیصد سے کم نمبرز پر زیرو گریڈ ملے گاجس پر بچوں کو فیل تصور کیا جائے گا،امتحانات کا آغاز2024 سے ہوگا پہلے مرحلے میں نہم اور گیارہویں کا امتحان لیا جائے گا ۔
میٹرک اور انٹر امتحان کیلئے گریڈنگ فارمولا طے کرلیا گیا.امیدواروں کیلئے پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر،40 فیصد سے کم نمبر والے بچوں کا زیرو گریڈ ہوگا اور انھیں فیل تصور کیا جائے گا۔گریڈنگ فارمولا کے تحت پہلے مرحلے میں صرف نہم اور گیارہویں جماعت کا امتحان لیا جائے گا۔گریڈنگ سسٹم کے تحت امتحانات کا آغاز سال 2024 سے کیا جائےگا۔سی جی پی اے کے 5 سکیل رکھے جائیں گے۔90 سے 100 فیصد نمبرز پر فائیو جی پی اے ملے گا اور گریڈ ڈبل پلس اے ہوگا۔90 سے 94فیصد نمبرز پر فور پوائنٹ سیون جی پی اے ملے گا اور گریڈ اے پلس ہوگا۔85سے 79 فیصد نمبرز پر فور پوائنٹ تھری جی پی اے ملےگا اور گریڈ اے دیا جائے گا۔
80 سے 84 فیصد نمبرز پر فور جی پی اے ملے گااور گریڈ ڈبل پلس بی ہوگا۔75 سے 69 فیصد نمبرز پرتھری پوائنٹ سیون جی پی اےملے گا اور گریڈ بی پلس ہوگا۔70سے 74 فیصد نمبرز پر 3.4 جی پی اے اور بی گریڈ ملے گا۔تعلیمی بورڈز کیلئے گریڈنگ فارمولا جاری کردیا گیا۔