254

بحریہ کالج لاہور میں 11 سے 13 دسمبر تک تین روزہ سالانہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا

بحریہ کالج لاہور میں 11 سے 13 دسمبر تک تین روزہ سالانہ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا


اس ایونٹ میں طلباء کے چاروں ہاؤسز – ظفر، ٹیپو، اقبال، اور جناح – نے بھرپور شرکت کی۔ طلباء نے مختلف انٹر ہاؤس مقابلوں میں حصہ لیا جن میں کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، جیولن تھرو، رسہ کشی، ڈاج دی بال، اور 50/100 میٹر دوڑ شامل تھیں۔ایونٹ کو مزید دلچسپ اور رنگین بنانے کے لیے جونیئر ونگ کی دوڑیں جیسے بٹر فلائی ریس، جنگل ریس، اور والدین کے مقابلے بھی شامل تھے۔ ان مقابلوں نے اسپورٹس گالا میں ایک دلکش پہلو کا اضافہ کیا جس سے طلباء اور والدین دونوں نے خوب لطف اٹھایا۔والدین کی ایک بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں شرکت کی، جو اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے اور کالج کی کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔
تین دن کے مقابلہ کے بعد ٹیپو ہاؤس کو بہترین ہاؤس قرار دیا گیا۔کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء کو گولڈ میڈلز دیے۔
یہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں طلباء صحت مند سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے اور اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔