اسلام آباد،آئندہ مالی سال میں سائنس و ٹیکنالوجی ریسرچ ڈویژن کی جاری اور نئی اسکیموں کیلئے مجموعی طور پر 7ارب 40کروڑ 73لاکھ روپے کے فنڈز پی ایس ڈی پی پروگرام میں مختص کئے گئے ہیں، بجٹ دستاویز ات کے مطابق نئی ترقیاتی اسکیموں میں ریسرچ پروگرام کیلئے 26کروڑ 90لاکھ ، اسکلز ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل اسکالرشپس پروگرام کیلئے 80کروڑ ، نیشنل سینٹر فار انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی کے منصوبہ کے قیام کیلئے 15کروڑ ، سینٹر فار ایڈوانس ٹیکنالوجی کے قیام کے منصوبہ کیلئے 67کروڑ 11لاکھ ،نیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ انوویش کے لئے 2ارب 50کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ، جاری سکیموں میں گوادر میں پی ایس ٹی سی کے قیام کے منصوبہ کیلئے 26کروڑ ، وژن 2025ء کے تحت ایس ایم ای منصوبہ کیلئے 10کروڑ ، پاک چائنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کیلئے ایک ارب 50کروڑ روپے، فرسٹ انڈسٹریل انوویشن سروے منصوبہ کیلئے 2 کروڑ ،سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم کیلئے 15کروڑ روپے مختص کئےگئےہیں ۔
231