58

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کا چھبیسواں سالانہ کانووکیشن

گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور کا چھبیسواں سالانہ کانووکیشن2024
.کانووکیشن میں بی ایس سیشن 2023-2019 کی کل 648 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں. 22 طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 29 طالبات کو رول آف آنر سے نوازا گیا.


گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور میں چھبیسویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا. پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی کی زیر نگرانی وائس پرنسپل مس وجیہہ مریم ، انچارج کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر سمیرا مختار،پروفیسر ڈاکٹر عارفہ زریں اور کنٹرولر امتحانات مسز بشریٰ پروین نے نہایت عمدہ طریقے سے تمام انتظامات کیے.کانووکیشن میں بی ایس سیشن 2023-2019 کی کل 648 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں. 22 طالبات نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ 29 طالبات کو رول آف آنر سے نوازا گیا. آرٹس کے مضامین میں 328 طالبات کو جبکہ سائنس کے مضامین میں 320 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔
مہمان خصوصی ڈی پی آئی کالجز پروفیسر ڈاکٹر انصر اظہر نے تقریب کی صدارت کی. ان کے ہمراہ ڈائریکٹر کالجز پنجاب پروفیسر احسن مختار ملک نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی.
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی نے سپاس نامے میں کالج کی شاندار روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ67 سال قبل محدود وسائل کے ساتھ شروع ہونے والا یہ ادارہ آج لاہور کے تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام رکھتا ہے. چھے ہزار سے زائد طالبات کی ذہنی، فکری، علمی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کے لیے 200 سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتہائی قابل اساتذہ ہمہ تن مصروف عمل ہیں. اس ادارے میں 19 مضامین میں بی ایس آنرز کروایا جا رہا ہے. جن میں آرٹس کے 15 اور سائنس کے 4 شعبہ جات شامل ہیں جبکہ سیکنڈ شفٹ میں کیمسٹری، کمپیوٹر سائنس، بزنس مینجمنٹ، نفسیات، پنجابی اور اسلامیات کے علاوہ بی ایڈ کی پروفیشنل ڈگری کا آغاز ہو چکا ہے. اس ادارے کے 36 اساتذہ پی.ایچ. ڈی جبکہ 105 اساتذہ ایم فل کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں. ہمارے ان قابل فخر اساتذہ کے تحقیقی مضامین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ مجّلات کے علاوہ غیر ملکی میگزینز میں بھی شائع ہوتے رہے ہیں۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی نے معزز مہمانوں، خاص طور پر مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا جو طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے کانووکیشن میں شریک ہوئے. انھوں نے اس پر وقار تقریب کے کامیاب انعقاد پر اپنے تمام ساتھیوں خصوصاً انچارج کانووکیشن کمیٹی ڈاکٹر سمیرا مختار صاحبہ، ڈاکٹر عارفہ زریں صاحبہ ،وائس پرنسپل مسز وجیہہ مریم صاحبہ اور کنٹرولر امتحانات بشریٰ پروین صاحبہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنھوں نے دن رات محنت کر کے یہ پروگرام ترتیب دیا۔
آخر میں انھوں نے طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ اپنی علمی اور پیشہ وارانہ زندگی میں بھرپور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
ڈی پی آئی کالجز جناب سید انصر اظہر نے اپنے خطاب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی کا شکریہ ادا کیا. انھوں نے کانووکیشن میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ سب کی زندگی کا یادگار موقع ہے سمن آباد کالج اچھی کارکردگی اور اچھے نتائج کی بنا پر درخشندہ روایات کا امین ہےسیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرح نوید کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری صاحب کی راہنمائی میں ہم نے کالجز میں انرولمنٹ ڈرائیو چلائی اور کالج انرولمنٹ میں 20 فیصد اضافہ کیا. انھوں نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی صاحبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کا کالج پنجاب کے بہترین کالجوں میں شامل ہے جنھوں نے اس ٹارگٹ کو حاصل کیا. محکمے کی ہدایات پر بروقت پچھتر ہزار سی ٹی آئیز کی بھرتی کو یقینی بنایا گیا تاکہ طالبات کی پڑھائی متاثر نہ ہوڈائریکٹر کالجز پنجاب جناب احسن مختار ملک نے اپنے خطاب میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہین کرامت علی کا شکریہ ادا کیا اور طالبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.انھوں نے طالبات اور مبارک دی اور انھیں اس مقام تک پہنچانے والے اساتذہ کو سلیوٹ پیش کیا


وائس پرنسپل مس وجیہہ مریم، ڈین آف سائنس مسز فوزیہ وحید ،ڈین آف آرٹس مسز صدف منیر ،پروفیسر ڈاکٹر صائمہ شریف،پروفیسر ڈاکٹر سمیرا مختار،پروفیسر ڈاکٹر عارفہ زریں ،مسز بشریٰ پروین، مسز روحینہ فاروق،مسز نادیہ ندیم ،مسز نادیہ بلال ،مسز عائشہ صدیقہ، مسز فاطمہ چوہان،مس زینب، اور دیگر کالج اساتذہ کو عمدہ کارکردگی کی بنا پر گولڈ میڈلز اور شیلڈز دی گئیں۔
کانووکیشن کے دوسرے سیشن کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور مہمانِ اعزاز ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی افشین کاشف تھیں ۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی مس ثنا محبوب نے شرکت کی۔
.