“سکول لائف اور یونیک گروپ “ کے اشتراک سے” طلبا کو منشیات کی لعنت سے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟” تقریری مقابلہ
پہلی پوزیشن وانیہ حق، دوسری آمنہ عدنان، تیسری عریشہ مظہر،چوتھی ہادیہ شاہد ،پانچویں مطیع فاطمہ ،چھٹی محمد لال سلطان سینٹ انتھنی ہائی سکول اور آٹھویں پوزیشن سیدہ کائنات نے حاصل کی
لاہور ، انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر سکول لائف فاونڈیشن اور یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیر اہتمام لاہور کے سکولوں کے طلبا ءکے درمیان تقریری مقابلہ ”طلبا ءکو منشیات کی لعنت سے کیسے محفوظ رکھا جاسکتا ہے ؟“کا انعقاد ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں کیا گیا، جس میں یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز، تھینٹ ہال گروپ آف سکولز، سینٹ انتھنی ہائی سکول, دی ہربرٹ سکول،اقراءحفاظ سیکنڈری سکول، سپریم ایجوکیشل سکول سسٹم کی مختلف برانچوں سے 26 سے سے زائد طلبا ءو طالبات نے حصہ لیا۔
پہلی پوزیشن یونیک سے وانیہ حق، دوسری پوزیشن بھی یونیک سے آمنہ عدنان، تیسری پوزیشن اقرا ءحفاظ سے عریشہ مظہر،چوتھی ہادیہ شاہد یونیک گروپ،پانچویں مطیع فاطمہ اقراءحفاظ سے چھٹی محمد لال سلطان سینٹ انتھنی ہائی سکول اور آٹھویں پوزیشن سیدہ کائنات تھینٹ ہال گروپ اور ایکسلینس ایوارڈ ننھی بچی آمنہ عرفان نے حاصل کیا۔ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ٹرافی جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈر کو کپ انعامات میں دئے۔جبکہ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام طلباءو طالبات کو حوصلہ افزائی سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ججز کے فرائض ڈاکٹر پروفسیر عباد نبیل شاد اور اورنگ زیب ملک نے ادا کئے، نظامت ڈاکٹر محمد راشد محمود اور انعم یونس نے ادا کئے،۔
چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ رشتوں کو خوش رکھنا ہی اصل خوشی ہے اور خوشی بانٹنے سے ہی بڑھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان” طلبا کو منشیات کی لعنت سے کیسے محفوظ رکھا جا سکتا ہے؟ “کے عنوان کے تحت ہونے والے تقریری مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش رہنے سے ہی اصل سکون میسر ہوتا ہے اور سکون کی تلاش میں منفی سرگرمیوں کا حصہ بننے کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محرومی کوئی بری بات نہیں لیکن احساس کمتری انسان کو برا بنا دیتی ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سکول لائف کے ایڈیٹر ، صحافی اور اینکر ضمیر آفاقی نے کہا کہ تقریری مقابلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو نشے جیسی برائی سے دور رکھنے کے ساتھ ساتھ ان میں ایسی منفی سرگرمیوں کے حوالے سے شعور بھی اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے سکول لائف کی جانب سے منعقد کیے جانے والے تقریری مقابلوں میں بھرپور شمولیت کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج سکول لائف بچوں کی مثبت تربیت کے فروغ کے لیے ایسی تقریبات کا انعقادکا باقاعدگی سے انعقاد کروا رہا ہے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک احسان، ڈاکٹر سیمی بخاری ایم این اے ، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اے قریشی ، ڈپٹی ڈائریکڑ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ فیصل منظورا حنیف انجم ڈاکٹر راشد محمودنے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری، مینیجر میڈیاایڈمن اینڈ سپورٹس پروفیسر ریاض الحق کے علاوہ اساتذہ ، والدین اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔