406

ہفت روزہ ”سکول لائف“ کے زیر اہتمام سینٹ انتھنی ہائی سکول میں ٹیچر ٹرینگ سیشن کا اہتمام

ہفت روزہ ”سکول لائف“ کے زیر اہتمام سینٹ انتھنی ہائی سکول میں ٹیچر ٹرینگ سیشن کا اہتمام
جس میں معروف ٹرینر ڈاکٹر راشد محمود نے سکول ہذا کے تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب ٹیچرز کو ٹیچنگ کیا اور معاشرے میں استاد کاکیا مقام پر سیر حاصل لیکچر دیا

ہفت روزہ ”سکول لائف“ کے زیر اہتمام سینٹ انتھنی ہائی سکول لارنس روڈ لاہور میں ٹیچر ٹرینگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہر تعلیم ما ئنڈ سائنسز اور بچوں کی نفسیات پر گہری نظر رکھنے والے معروف ٹرینر ڈاکڑ راشد محمود نے سکول ہذا کے تقریباً ڈیڑھ سو کے قریب ٹیچرز کو ٹیچنگ کیا ہے اور معاشرے میں استاد کاکیا مقام ہے پر سیر حاصل لیکچر دیا۔

جسے سینٹ انتھی سکول کے استائذہ کی کثیر تعداد نے خوب سراہا اور اپنے علم میں اضافہ کیا اس موقع پر پرنسپل شاہد امبروز مغل نے ڈاکٹر راشد محمود کے اسلوب بیان اور ٹیچر ٹرینگ کے حوالے سے اٹھائے گئے تفصیلی نقاط اور سمجھانے کے انداز کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے انہیں اس طرح کے سیشن مستقل بنیادوں پر کرنے کی دعوت دی اور سکول لائف کی کوشش کو سراہتے اسے ایک بہت اچھا اقدام قرار دیا۔ جبکہ ایڈیٹر سکول لائف ضمیر آفاقی نے اس موقع پر کہا کہ سکول لائف بچوں اور استائذہ کے ساتھ والدین کی ٹریننگ کے حوالے سے اس طرح کے سیشن ورکشاپس ا ور مختلف سماجی ایشوز پر سیمینار کا انعقاد کراتا رہتا ہے جس کا مقصد ایک بہتر معاشرئے کی تشکیل کے ساتھ اچھے انسان بنانا ہے جو اپنی یہ کوششیں جاری رکھے گا۔

کیٹاگری میں : Events