750

محفوظ اور صحت مند پاکستان کے لئے ڈیف کڈز انٹرنیشنل اور ہم مشعل راہ فاونڈیشن کا ملکر کام کر نے کااعلان

“محفوظ اور صحت مند پاکستان” کے لئے ڈیف کڈز انٹرنیشنل اور ہم مشعل راہ فاونڈیشن کا ملکر کام کر نے کااعلان

یوکے بیس آرگنائزیشن ڈیف کڈز انٹرنیشنل اور ہم مشعل راہ فاونڈیشن نے ”محفوظ اور صحت مند پاکستان“ نے ملکر کام کر نے کااعلان کیا اوردونوں فلاحی اداروں نے ایم او یو بھی سائن کر لیا۔ اس تقریب کے موقع پر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی کی راہنمائی میں ،مشعل راہ فاونڈیشن کی سی ای او میڈم آمنہ آفتاب اور ڈیف کڈز انٹرنیشنل سے مسز جیما نے دستخط کئے اور پاکستان کو صحتمند اور محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مل کر کام کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ جبکہ اس موقع پر پروجیکیٹ ہیڈ احمد عمران اورصدر بلال بٹالولوی،سید فہد،سیدہ حنا،عذرااحمد بھی موجود تھے، یاد رہے مشعل راہ فاونڈیشن سیپشل بچوں کے لے عرصہ دراز سے کام کر رہی ہے اور ابھی حال ہی میں اس ادارئے نے چلڈرن لائبریری میں سپیشل بچوں کے لے ایک سنٹر بھی بنایا ہے جہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ انہیں مخلتف فنی و تکینکی علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔