465

کھڈیاں قصور میں سکول لائف کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ” میرا وطن میری جان میرے وطن پر سب قربان“ کا انعقاد کیا گیا



کھڈیاں قصور میں سکول لائف کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ” میرا وطن میری جان میرے وطن پر سب قربان“ کا انعقاد کیا گیا
اول پوزیشن سمرا شاہد، دوئم پوزیشن ایم سہیل ، اور تسیری پوزیشن تحریم رضوان نے حاصل کی جنہیں سکول لائف ٹرافی دی گئی

قصور،رپورٹ محمدرضوان، طلبا و طالبات کی شعوری آگاہی اور ان کی جسمانی وذہنی نشو نما کے سلسلے میں ہفت روزہ سکول لائف کی جانب سے مختلف پروگراوموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا مقصد بچوں کو ذہنی تفریح مہیا کرنے کے ساتھ ان کی چھپی ہوئی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ مقابلے کی دوڑ میں ان کی غیر نصابی سرگرمیوں کے زریعے تربیت کرنا ہے۔ اسی سلسلے میں” سکول لائف“ کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے مابین” ٹیلنٹ ہنٹ“ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں مختلف قومی و بین الاقومی دنوں کی مناسبت اور معاشرتی اہم مسائل کو جاگر کرنے کے لئے تقریری، پینٹنگ، رائٹینگ سپورٹس ،قومی و مذہبی مقابلے کروائے جاتے ہیں جس میں سکولز وکالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات حصہ لیتے ہیں ان مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کو اول دوئم سوئم پوزیشن پر انعامات جبکہ دیگر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئے جاتے ہیں۔
اسی سلسلے میں قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں کے قابل زکر سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلے عنوان” میرا وطن میری جان میرے وطن پر سب قربان“ کا انعقاد نیشن کالج کے ہال میں کیا گیا جس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ہونہار طالبہ میرب مقبول کے حصے میں آئی اور نعت رسول مقبول صلی علیہ وسلم ایجوکیٹر عثمان والا کی طالبہ ماہ نور کاشف نے پڑھی، نظامت کے فرائض اسماعیل شاہین صدر فکر اقبال سوسائٹی کھڈیاں، ججز کے فرائض معروف موٹیوشنل ٹرینر ڈاکٹر راشد محمود، سر سلطان محمود ڈوگر اور لطیف صاحب نے انجام دئیے۔ جبکہ مہمان خصوصی جواد ابراہیم ڈوگر سابق چئیر مین مونسپل کمیٹی، عرفان مختار اور مہمان خاص لقمان صاحب ،پرنسپل ایم قیصر تھے ۔
تقریری مقابلے سے پہلے ٹیچر ٹریننگ کے سلسلے میں ڈاکٹر راشد محمود نے ایک جامع لیکچر دیا جسے وہاں پر موجد حاضرین نے بھی بہت پسند کیا اور کہا کہ اس طرح کے سیشن کا اہتمام مستقل بینادوں پر ہونا چاہیے
مقابلے میں اول پوزیشن سمرا شاہد کپس سکول کھڈیاں کی ہونہار طالبہ نے حاصل کی جبکہ دوئم پوزیشن ایم سہیل پنجاب پبلک سکول ڈھینگ شاہ، اور تسیری پوزیشن تحریم رضوان اسلامک سکالر سکول عثمان ولا کی طالبہ نے حاصل کی جنہیں سکول لائف کی جانب سے ٹرافی جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے باقی بچوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ اس پروگرام میں جہاں کھڈیاں کے سکولوں کے ٹیچرز نے شرکت کی وہیں عمائدین شہر کے ساتھ طلبا و طالبات بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔