لاہور،پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیگ میچز کا آغاز
پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام انڈر 11,13,15 اور 17 کے سکوائش کے کھلاڑیو کے درمیان لیگ میچز کا آغاز ہو گیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکوائش کمپلکس لاہور میں پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے زیر انتظام انڈر 11,13,15 اور 17 کے سکوائش کے کھلاڑیو کے درمیان لیگ میچز کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ لیگ میچز 18 اور 19 اگست کو کھیلے جائیں گے جس میں انڈر 11,13,15 اور 17 کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں محمد منصور وی پی ایڈمن نے افتتاحی تقریب کے موقع پر بچوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ سکوائش کا مستقبل ہیں جس طرح ماضی میں سکوائش دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان رہی ہے اب بھی ہم دنیا میں سکوائش کے زریعے نام بنائیں گے آپ بچوں نے اپنے کھیل پر توجہ دینی ہے تاکہ ہم اپنا کھویا ہو امقام حاصل کر سکیں۔ لیگ میچز میں محمد ارشد ریفری جبکہ رانا عثمان کوچ کے فرائض سر انجاب دے رہے ہیں جبکہ شاہدا قبال نگران کے طور پر اپنی زمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ والدین کی کثیر تعداد نے کہا کہ لیگ میچز میں بچوں کا حصہ لینا ان کا خواب تھا جو کہ پورا ہو رہا ہے جس کا سہرا پنجاب سکواش کلب کی انتظامیہ خصوصاً محمد منسور صاحب کے سر جاتا ہے، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن اسے منعقد کروا رہی ہے جو خوش آئند بات ہے امید ہے یہ سلسلہ جاری ریے گا اور پنجاب سکوائش کلب کے کھلاڑی دنیا بھر مین اپنے کلب کا نام روشن کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا قدم ہے جس سے پاکستان میں سکواش دوبارہ مقبولیت حاصل کرلے گی۔
390